ستمبر 24, 2026
Delhi دہلیTop News

فیض سیفی کی یاد میں نہال وہار میں مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ، ایم ایل اے منوج شوکین نے کی شرکت، قبرستان کے لئے کیا بڑا اعلان

نئی دہلی/نہال وہار: احسان انصاری کی رپورٹ

دہلی کے نہال وہار علاقے میں واقع سیفی اسپتال میں مرحوم فیض سیفی کی یاد میں مفت میگا ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی اور مفت طبی معائنے کے ساتھ ڈاکٹروں سے طبی مشورے کی سہولت سے استفادہ کیا۔

پروگرام میں مقامی رکن اسمبلی منوج کمار شوکین بھی پہنچے اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ مرحوم فیض سیفی کی یاد میں منعقد اس پروگرام کے دوران علاقے میں صحت کی سہولیات اور عوامی و سماجی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

نہال وہار میں قبرستان کے لئے بڑا اعلان

اسی موقع پر رکن اسمبلی منوج شوکین کی جانب سے نانگلوئی کے نہال وہار علاقے میں قبرستان کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس اعلان کو مقامی مسلم برادری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے علاقے میں قبرستان کی ضرورت سمیت دیگر بنیادی مسائل بھی رکن اسمبلی کے سامنے رکھے۔ قبرستان کے قیام کے اعلان پر مقامی افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مفت طبی معائنے کے ساتھ مختلف ٹیسٹ کی سہولت

سیفی اسپتال کی جانب سے منعقد کیے گئے اس میگا ہیلتھ چیک اَپ کیمپ میں او پی ڈی مشاورت کے علاوہ مختلف طبی جانچ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں شوگر، تھائرائڈ، ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور ایکس رے سمیت متعدد ٹیسٹ کی سہولت دستیاب تھی۔ کیمپ میں پہنچنے والے لوگوں نے ڈاکٹروں سے اپنی صحت سے متعلق مسائل پر مشورہ کیا اور ضروری طبی جانچ کرائی۔

مرحوم فیض سیفی کی یاد میں منعقد یہ ہیلتھ کیمپ صرف طبی خدمات تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کے ذریعے علاقے کے عوامی اور سماجی مسائل بھی سامنے آئے۔ صحت کی سہولت کے ساتھ نہال وہار میں قبرستان کے قیام کے اعلان نے بھی پروگرام کو خاص اہمیت دی۔

Related posts

بنگلہ دیش میں آج سے ہوگا نئے دور کا آغاز، طارق رحمان لیں گے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف، محمد یونس نے الوداعی خطاب میں ہندوستان کے خلاف زہر اگلا

Hamari Duniya News

جامعہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے تحت‘‘قرآن اور سائنس’’پر بین الاقوامی کانفرنس کام یابی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya News

مودی حکومت ملک کو امریکہ کا غلام بنا رہی ہے، اپوزیشن پارٹی کانگریس کا بہت بڑا الزام

Hamari Duniya News