October 22, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

آعظم گڑھ کے ابو سالم خان نے انجام دیا بڑا کارنامہ

Azamgarh
آعظم گڑھ،30 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
اگر انسان چاہے تو کیا نہیں بس میں،آعظم گڑھ کے موضع بڑہریا کے رہنے والے ابو سالم نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آعظم گڑھ کے موضع بڑہریا باشندہ ابو سالم خان نے نہایت  کم عمری میں حفظ قرآن مکمل کیا.ابو سالم خان کے بڑے بھائی ابو شحمہ خان نے بتایا کی صرف ایک سال میں انکے بھائی ابو سالم نےبڑی محنت ومشقت اور لگن کے ساتھ حفظ قرآن مکمل کر کے اپنے گاؤں اور خاندان کا نام روشن کیا.ابو شحمہ نے مزید کہا کہ سالم ہماری فیملی کے بچوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے ایک بڑا کارنامہ انجام دے کر اپنی ذہانت اور لگن کا ثبوت پیش کیا ہے۔اس موقع پر نبیل سنجری نے ابو سالم خان کو ایک سنجیدہ اور ذہین  انسان بتایا اور کہاکہ سالم  چاہیں تو مستقبل میں بڑے بڑے کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔سالم اس وقت محض 13سال کے ہیں۔
اس مبارک موقع پر بھائی ابو شحمہ خان,ابوذر خان،جمشید شیخ,عبدالرحمٰن شیخ,عارف قریشی,نبیل سنجری,معاز سنجری،حذیفہ سنجری،الفلاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان،الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان سنجری،الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین اور ڈاکٹر ساجد سمیت ودیگر اعزہ و اقارب نے  مبارک باد پیش کی اوراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related posts

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں’سیرت کی روشنی میں بچوں کی تعلیم و تربیت‘ کے موضوع پر جلسہ

Hamari Duniya

صحافی عزیز الرحمن خاں کے بھانجے محفوظ ساگر نے داعی اجل کو لبیک کہا

مظفرنگر ،دیوبند،سہارنپور،شاملی اور کیرانہ کے شعراء،ادباء اور صحافیوں نے تعزیت پیش کی:

Hamari Duniya

دارالعلوم نظامیہ میرٹھ میں تحفظ مدارس مجلس مشاورت ورکشاپ کا انعقاد

جمعیت علمائے شہر میرٹھ کے زیر اہتمام مدارس کے حقوق آرٹیکل 25و30 کے تحت مدارس کے کاغذات اور عمارت کی تکمیل کی اپیل کی گئی ۔:

Hamari Duniya