جولائی 26, 2026
Delhi دہلیTop News

عوامی جذبات اور نوجوانوں کی آواز کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں ہے: ایف آئی اسماعیلی

نئی دہلی :26 جولائی (ہماری دنیا نیوز) جنتر منتر کے احتجاج اور ملک بھر میں طلبہ کے بڑھتی بے چینی کے سبب آخرکا ر دھر میندر پر دھان کو استعفی دینا پڑا۔مودی حکومت نے یہ فیصلہ بھاری دباؤ کے بعد لیا۔ تاہم اس طرح ظالم حکومت کے جھوٹے ہتھکنڈوں اور تکبر کی ہار ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کے سابق چیئرمین ایف آئی اسماعیلی نے کیا۔اسماعیلی نے کہاکہ ابھی بھی کافی سوالوں کے جواب مطلوب ہیں۔اسماعیلی نے کہاکہ نوجوانوں کی اس تحریک نے یہ ثابت کر دیاکہ عوامی جذبات اور نوجوانوں کی آواز کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں ہے۔حالانکہ شروعاتی دور میں حکومت اور اس کے تنظیمی لوگ سیاسی اختلاف رائے اور سازش سمجھ رہے تھے مگر طلبہ کا ذہن صاف تھا کہ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں بلکہ امتحانی نظام میں بنیادی خامی کا معاملہ ہے اور اسے درست کرنے کی سخت ضرورت ہے۔اسماعیلی نے مزید کہاکہ مودی حکومت جوابدہی اور ذمہ داری کو تباہ کرنے میں لگی تھی۔سوال پوچھنے والے کو پاکستانی، بنگلہ دیشی یا چائنا کا ایجنٹ یا آتنک وادی دہشت گرد قرار دے دیا جاتا تھا۔جسے ان نوجوانوں نے مسترد کر دیا ہے۔اسماعیلی نے آگے کہاکہ اب حکومت جنتر منتر پر کھانا بانٹنے والے محمد جنید کو ہراساں کر رہی ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔اسماعیلی نے کہا کہ جنتر منتر پر موجود مسلمانوں نے بی جے پی کے نفرت کے پیغام کو بھی مسترد کر دیا۔اسماعیلی نے کہا کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ استعفے کے ساتھ ساتھ بدلاؤ بھی ضروری ہے۔مودی حکومت اب فیصلہ بند دروازوں کے پیچھے سے نہ لے بلکہ اعتماد شفافیت جواب دہی اور ہر طبقہ کے ساتھ انصاف بھی کرے۔اسماعیلی نے کہا کہ نوجوانو ں نے اپنا رول ادا کر دیا اب مودی کی باری ہے کہ وہ نوجوان نسل سے معافی مانگیں اور ان پولیس والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں، جنہوں نے طلبہ پر لاٹھی ڈنڈے اور پلیٹ گن چلائے تھے۔عوامی جذبات اور نوجوانوں کی آواز کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں ہے۔

Related posts

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کا ’’خوشیو ں کے  لباس‘‘ پروجیکٹ لانچ

Hamari Duniya News

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر روح پرور اجتماعات، فضائلِ صوم و عبادات پر مؤثر بیانات

Hamari Duniya News

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران کا یورپ کو چیلنج ،پاسداران انقلاب کی وردی پہن کر ایرانی اراکین پارلیمنٹ پہنچے

Hamari Duniya News