9.7 C
New York
مارچ 15, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

نیشنل سینئر کالج ناسک میں پائیدار ترقی اور اعلیٰ تعلیم پر دو روزہ قومی سمینار کا شاندار افتتاح

قومی سمینار
ماہرین تعلیم کی شرکت، ’اسکالرز ورلڈ‘ تحقیقی جریدے کا اجراء
پائیدار ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے: ڈاکٹر سید حسین اختر
ناسک:15؍مارچ (نامہ نگار): بتاریخ 10 مارچ 2026 کو ناسک کے نیشنل سینئر کالج (سارڈا سرکل) میں ’’پائیدار ترقی اور اعلیٰ تعلیم‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ قومی سمینار کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر سید حسین اختر نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اعلیٰ تعلیم کا کردار نہایت اہم اور بنیادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات اور کالجوں کو چاہیے کہ وہ صرف تعلیمی سرگرمیوں تک محدود نہ رہیں بلکہ سماجی ترقی، ماحولیات کے تحفظ اور نئی نسل کی فکری تربیت میں بھی اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔یہ قومی سمینار ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے، جس میں مختلف علمی شعبوں کے ماہرین اور محققین طلبہ اور اساتذہ کو پائیدار ترقی، ماحولیات، معاشی استحکام اور تعلیمی تحقیق جیسے اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کریں گے۔ سمینار کو بین الشعبہ جاتی نوعیت کا حامل قرار دیتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ اس سے طلبہ کو جدید تحقیق اور عالمی تعلیمی رجحانات سے آگاہی حاصل ہوگی۔
افتتاحی تقریب میں ادارے کے نائب صدر سہیل شیخ اور سکریٹری پروفیسر جاہد شیخ بطور مہمانانِ اعزاز موجود تھے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں کے ماہرین اور اسکالرز نے بھی شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر جاہدالحق، ڈاکٹر گورکھ ناتھ سانپ، ڈاکٹر تشار پاٹل، ڈاکٹر ساجد انصاری، ڈاکٹر سلمیٰ عبدالستار، ڈاکٹر محمد غوث احمد، نبیل شیخ اور ڈاکٹر اتل گوانڈے , ڈاکٹر محمد ناصر باغبان، ڈاکٹر عشرت اقبال، معہ جبین فاروقی، ڈاکٹر عمار اختر شامل تھے۔
اس موقع پر معزز مہمانوں کے ہاتھوں تحقیقی جریدہ “اسکالرز ورلڈ” کا باضابطہ اجرا بھی عمل میں آیا، جس میں مختلف ماہرین اور محققین کے تحقیقی مضامین اور ریسرچ پیپر شامل کیے گئے ہیں۔ مقررین نے اس جریدے کو علمی و تحقیقی میدان میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔سمینار کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ بی۔ نہیرے کی رہنمائی میں کیا گیا۔ پروگرام کی تنظیم اور ہم آہنگی میں آئی کیو اے سی ڈائریکٹر پروفیسر مچھیندر مولے کے ساتھ اکشے بھالیکر، نور محمد، توصیف مرزا اور شیرین منیار نے نمایاں خدمات انجام دیں۔تقریب کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر تبسم پیرزادہ اور ڈاکٹر سہاسنی جادھو نے کی، جبکہ اظہارِ تشکر اسسٹنٹ پروفیسر لبنیٰ خان نے پیش کیا۔سیمینار افتتاحی تقریب کے فوراً بعد پہلے سیشن کی صدارت ملیہ سینئر کالج بیڑ کے شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر باغبان نے کی انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام مقالہ نگاروں کی حوصلہ افضائی کی اور کہا اردو صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ ہم سب اور ہر مذہب کی زبان ہے۔ اردو غیر ملکی نہیں بلکہ اسی ملک کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد ہی اس کی جنم اور کرم بھومی ہے۔ یہاں سے سارے عالم تک پہنچی ہے۔اس موقع پر کالج کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے علمی سمینار نہ صرف طلبہ کی تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے بلکہ معاشرے میں پائیدار ترقی کے تصور کو بھی مضبوط کریں گے۔

Related posts

 ٹرمپ کے ’ غزہ بورڈ آف پیس‘ میں سعودی عرب اور قطر کی شمولیت کا اعلان

Hamari Duniya News

آئی یو ایم ایل تمل ناڈو اسٹیٹ کمیٹی کی ڈی ایم کے سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے ساتھ پہلے دور کی بات چیت

Hamari Duniya News

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرماکا نفرت انگیز بیان ٓئینی اقدار پر حملہ اور فاشزم ہے: مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya News