معہد السنہ گینسڑی بلرام پور میں جلسہ دستاربندی حفاظ کرام کا انعقاد
گینسڑی (بلر ام پور)،02فروری:اترپردیش کے ضلع بلرام پور کا معروف ادارہ معہد السنہ گینسڑی میں آج بتاریخ یکم فروری 2026 بروز اتوار بعد نماز عصر تا مغرب جلسہ دستار بندی حفاظ کرام منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت مولاناعبد التواب عمری نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض مولانا تنویر فیضی نے بخوبی انجام دیئے۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد انوار ابن ابرار احمدکی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ محمد انس عبدالاحد نے حمد باری اور رضوان انجم عبدالمالک نے نعت نبی پیش کی۔
جن حفاظ کی دستار بندی کی گئی ان میں رضوان انجم عبدالمالک، بلال عبدالحکیم، بلال نور محمد، محمد انس عبدالاحد ، محمد زاہد محمد سلیم، محمد حارث سمیع اللہ اور انوار احمد ابرار احمدشامل ہیں۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شفیق اختر صاحب ایڈوکیٹ، مولانا عبدالتواب عمری، عرفان احمد ، محمد حامد مدنی،مولانا جمال احمد سلفی، مولانا ابو طالب فیضی نے شرکت کی۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بانی ادارہ مولانا عبدالرب صاحب گونڈوی نے قران اور حفظ قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کی پستی و زوال کی بنیادی وجہ قرآن کی تعلیمات کو نظر انداز کرناہے۔ خطاب کے دوران شیخ نے فرمایا کہ قرآن ایک معجزہ ہے کہ انسان ایک چھوٹی سی کتاب حفظ نہیں کر سکتا لیکن مسلمانوں کے چھوٹے چھوٹے بچے اپنے معصوم سینوں میں قرآن کے مکمل تیس پارے حفظ کر لیتے ہیں یہ اللہ رب العالمین کا بہت بڑا معجزہ ہے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ اگر دنیا میں کامیابی و کامرانی چاہتے ہیں تو قران کو پڑھیں تلاوت کریں اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔آخر میں ادارہ کے تمام اساتذہ صدر المدرسین ابو المجاہد اثری، عبد العلی صفاوی، ماسٹر اظہار صاحب ، ماسٹر عبد العلیم بالخصوص حافظ محمد لقمان محمدی کا جن کی محبت ،شفقت اور زیر نگرانی ان بچوں نے قرآن کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا اور تمام شرکائے مجلس کا شکریہ ادا کیا۔
