26.8 C
New York
جون 21, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

بار کونسل اتر پردیش کے رکن کے انتخاب میں 640 وکلاء نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا

بار کونسل

کیرانہ، 31 جنوری (عظمت اللّٰہ خان)۔
بار کونسل آف اتر پردیش کے رکن کے عہدہ کے لیے جاری انتخابی عمل کے تحت کیرانہ کچہری احاطہ میں واقع بار بھون میں دو روزہ پولنگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی، جس میں ضلع شاملی کے مجموعی طور پر 640 وکیل رائے دہندگان نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ ضلع شاملی سے شیلندر کمار اس انتخاب میں رکنیت کے امیدوار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست بھر میں بار کونسل آف اتر پردیش کے رکن کے انتخاب کا عمل جاری ہے، اسی تسلسل میں ضلع شاملی کے وکلاء نے بھی بڑھ چڑھ کر انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ دو دن تک جاری رہنے والی پولنگ کے دوران ضلع شاملی کے کل 763 وکیل رائے دہندگان میں سے 640 نے ووٹنگ کی۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز کیرانہ کچہری احاطہ میں واقع بار بھون میں وکلاء نے ترجیحی بنیاد پر اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔

انتخابی عمل کو شفاف، غیر جانبدار اور پُرامن بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریندر کمار رائے اور سول جج سینئر ڈویژن آشیش کامبوج کو پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ پولنگ کا آغاز صبح دس بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا، جس میں جمعہ کے روز 242 جبکہ ہفتہ کے روز 398 وکلاء نے اپنے ووٹ ڈالے۔ اس موقع پر کچہری احاطہ میں وکلاء اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں اپیل کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

Related posts

ماہ رمضان میں تقویٰ، صبر اور مضبوط قوت ارادی کے حصول پر توجہ دیں: سید سعادت اللہ حسینی

Hamari Duniya News

۔44 عازمین حج کی ہوئی میڈیکل اسکریننگ، صدر اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے کی اسکریننگ 

Hamari Duniya News

"والدہ مرحومہ کے صدقہ کیلئے خون عطیہ”

Hamari Duniya News