0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

مدارسِ دینیہ قرآن و سنت کے محافظ : مولانا محمد مسلم قاسمی

مدارسِ دینیہ

دارالعلوم جامعۃ الصدیق میں تکمیلِ قرآن و تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب

لونی، (غازی آباد) 29 جنوری(عظمت اللّٰہ خان )۔ جمعیت علماء دہلی کے صدر مولانا محمد مسلم قاسمی نے خطاب میں قرآن و حدیث کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید ہدایتِ کاملہ کا سرچشمہ اور احادیثِ نبویہ ﷺ اس کی عملی تشریح ہیں، جن کے بغیر نہ فرد کی اصلاح ممکن ہے اور نہ صالح معاشرے کی تشکیل۔ انہوں نے کہا کہ مدارسِ دینیہ قرآن و سنت کے محافظ ہیں اور یہی ادارے نسلِ نو کو ایمان، اخلاق اور صحیح دینی شعور سے آراستہ کرتے ہیں۔ مولانا قاسمی نے امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ مدارس کی ہر ممکن سرپرستی کریں اور دینی تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔مولانا موصوف لونی کے بیسٹ سٹیٹ سہارا سٹیٹ لٹھورا روڈ پر واقع دارالعلوم جامعۃ الصدیق الصدیق میں تکمیلِ قرآنِ کریم کے موقع پر ایک شاندار دینی، تعلیمی اور تقسیمِ انعامات کی تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔تقریب کا اہتمام آل انڈیا ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر سایہ ہوا۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا محمد مسلم قاسمی، صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی نے فرمائی، جبکہ سرپرستی کے فرائض قاری اللہ مہر، مہتمم جامعہ اسلامیہ عربیہ مشرقی بڑھانا نے انجام دیے۔

جلسے میں مفتی نظام الدین نائب صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی و قاضی شریعت مغربی دہلی نے شادی بیاہ میں فضول خرچی سے اجتناب اور سادگی اختیار کرنے کی پرزور تلقین کی۔اجلاس کو مفتی محمد قاسم ناظم جمعیت علماء صوبہ دہلی، نیز شاعرِ اسلام بلبلِ باغِ مدینہ حضرت مولانا سید محمد ثوبان ناظم تعلیمات مدرسہ بدرالعلوم میر میرٹ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔ قریش نگر دہلی سے تشریف لائے بھائی محمد اصف نے جلسے کی قیادت کی، جبکہ نظامت کے فرائض مفتی قاری محمد زاہد، امام و خطیب سنہری مسجد پریم نگر لونی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ جلسے کا آغاز مبارک علی، استادِ مدرسہ ہذا کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حضرت مولانا سید محمد ثوبان نے نعتیہ کلام پیش کر کے محفل کو روحانی فضا سے معمور کر دیا۔ اس موقع پر مدرسے کے طلبہ نے مختلف تعلیمی و دینی پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر اکابر علماء کرام کے دستِ مبارک سے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ مہمانانِ خصوصی مفتی نظام الدین، مفتی محمد قاسم اور مولانا محمد ناظم نے بھی اپنے پُرمغز بیانات سے شرکائے جلسہ کو دینی و اصلاحی رہنمائی فراہم کی۔ جلسے میں شریک دیگر علماء و معزز شخصیات میں حضرت مولانا سید محمد ریحان خازن (جمعیت علماء شمال مشرقی دہلی)، حضرت مفتی سید نظام الدین (امام و خطیب، تغلق آباد دہلی)، قاری فیض الدین عارف (ناظم جمعیت علماء لونی)، مولانا محمد اصف لونی، حافظ محمد عرفان قریشی دادری، قاری محمد ریحان، قاری محمد فہیم نائب ناظم جمعیت علماء لونی، قاری مسرور احمد نائب ناظم جمعیت علماء لونی، سید خلیل احمد کھجوری دہلی، بھائی محمد امجد قریش نگر دہلی، وحی منظر احمد باڑہ ہندو راؤ دہلی، قاری سید ضیاء الدین، حافظ محمد یوسف، محمد صادق، محمد امجد، صدام حسین، حافظ اسلم دادری وغیرہ شامل تھے۔ ادارے کے مہتمم اور ناظم اعلیٰ مولانا مفتی اسرار الحق بوڈھا نوی نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں جن طلبہ نے قرآنِ کریم کی تکمیل کی، انہیں خصوصی دعاؤں سے نوازا گیا۔ کثیر تعداد میں عوام و خواص کی شرکت سے یہ دینی اجتماع نہایت کامیاب اور یادگار ثابت ہوا۔

Related posts

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران کا یورپ کو چیلنج ،پاسداران انقلاب کی وردی پہن کر ایرانی اراکین پارلیمنٹ پہنچے

Hamari Duniya News

جامعہ میڈیکل کالج کا خواب تعبیرہونے جا رہا ہے، عنقریب ہی ایم بی بی ایس کورس شروع کیا جائے گا

Hamari Duniya News

دی اسکالر اسکول جامعہ نگر میں اسکول مینجمنٹ ورکشاپ منعقد

Hamari Duniya News