13.9 C
New York
مارچ 21, 2026
Business بزنسTop News

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل

ہندوستان اور یورپی یونین

نئی دہلی، 26 جنوری۔ ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) نے ایک مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے اپنی بات چیت کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے اور جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کریں گے، جو اگلے سال نافذ العمل ہوگا۔
کامرس سکریٹری راجیش اگروال نے پیر کو بتایا کہ ہندوستان اور یورپی یونین نے مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے اپنی بات چیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نقطہ نظر سے یہ تجارتی معاہدہ متوازن اور مستقبل کے حوالے سے ہے، جس سے یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے بہتر اقتصادی انضمام میں مدد ملے گی اور دونوں معیشتوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو ایک نئی تحریک ملے گی۔

کامرس سکریٹری نے کہا، "مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کا مسودہ اس وقت قانونی جانچ پڑتال سے گزر رہا ہے۔ حکومت ان عمل کو تیزی سے مکمل کرنے اور معاہدے پر دستخط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ معاہدے پر اس سال دستخط ہوں گے اور اگلے سال کے اوائل میں اس کا اطلاق ہو سکتا ہے۔

Related posts

رمضان میں شوگر کے مریضوں کے لیے صحت کی مکمل گائیڈ

Hamari Duniya News

ٹی20 ورلڈ کپ 2026ءکا سب سے بڑا الٹ پھیر، زمبابوے نے آسٹریلیا کو دھول چٹا دی

Hamari Duniya News

راجستھان میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت، قرارداد منظور

Hamari Duniya News