اپریل 15, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

کیرانہ میں ہولی اور رمضان کے پیش نظر بازاروں میں بے ہنگم بھیڑ، شہریوں کو شدید دشواری

رمضان

کیرانہ،یکم مارچ(عظمت اللہ خان)۔
قصبہ کیرانہ میں آئندہ دنوں ہولی کے تہوار اور ماہِ مبارک رمضان کی آمد کے پیش نظر بازاروں میں غیر معمولی بھیڑ بھاڑ دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے باعث عام شہریوں خصوصاً خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تین اور چار مارچ کو ہولی کے تہوار کی خریداری کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کی ضروریات کی تیاری کے سبب شہر کے مصروف ترین بازاروں, چوک بازار، پرانا بازار،جامع مسجد ،جڑواں کنواں اور مینا مارکیٹ میں خریداروں کا ہجوم مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس صورتِ حال کو مزید پیچیدہ اس وقت بنا دیا جب ان بازاروں میں ای رکشوں کی بلا روک ٹوک آمد و رفت جاری رہی، جس سے راستے تنگ پڑ گئے اور پیدل چلنے والوں کا گزرنا دشوار ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں جگہ جگہ دکانداروں کی جانب سے اپنی دکانوں کے سامنے سڑک تک سامان پھیلا دینے سے راستے مزید سکڑ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹریفک جام کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے بلکہ خریداری کے لیے آنے والے افراد کو بھی شدید پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ خصوصاً افطار اور شام کے اوقات میں یہ صورتحال زیادہ سنگین ہو جاتی ہے۔

رمضان

علاقے کے باشندوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں ای رکشوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی جائے، اور اہم تیراہوں، چوراہوں اور بازار میں داخل ہونے والے راستوں پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا کر ٹریفک نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہری سکون کے ساتھ خریداری کر سکیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

شہری حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو تہواروں کے ایام میں یہ مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے، اس لیے فوری انتظامی توجہ ناگزیر ہے۔

Related posts

مودی حکومت ملک کو امریکہ کا غلام بنا رہی ہے، اپوزیشن پارٹی کانگریس کا بہت بڑا الزام

Hamari Duniya News

ملک کے نامور مخیر اور عظیم سماجی رہنما احمد رشید شیروانی کے انتقال پر مشاورت کا اظہار تعزیت

Hamari Duniya News

سماجی رواداری کو فروغ دینے کے لیے ابوٹا کی طرف سے دعوت افطار کا اہتمام

Hamari Duniya News