نومبر 4, 2026
Delhi دہلیTop News

گرم کپڑوں کی تقسیم: سو سائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے بزرگوں کے لیے فلاحی اقدام

برائٹ فیوچر
نئی دہلی، 20 جنوری: سو سائٹی فار برائٹ فیوچر  کی جانب سے مہاتما جوتی با پھولے میموریل اولڈ ایج ہوم میں گرم کپڑوں کی تقسیم کا ایک باوقار فلاحی پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ اقدام ادارے کی انسانی خدمت اور سماجی بہبود کے تئیں مسلسل عزم و وابستگی کا مظہر ہے۔ اس موقع پر سو سائٹی فار برائٹ فیوچر کے سیکریٹری جنرل محمد شفیع مدنی سیٹھ، نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد اور ظفرالحق موجود تھے۔
 پروگرام کے دوران اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگوں کو سردی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے گرم کپڑے  کے سیٹ تقسیم کیے گئے، تاکہ سخت سرد موسم میں انہیں راحت مل سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  شفیع مدنیےسیٹھ نےکمزور طبقات بالخصوص بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایس بی ایف کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ شدید موسمی حالات میں بزرگوں کو خصوصی توجہ اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، اور سو سائٹی فار برائٹ فیوچر ملک بھر میں مسلسل خدمات اور امدادی پروگراموں کے ذریعے انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم ہے۔
 مہاتما جوتی با پھولے میموریل اولڈ ایج ہوم کے سپرنٹنڈنٹ، چرن سنگھ نے سو سائٹی فار برائٹ فیوچر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کی ہمدردانہ کوشش کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بزرگوں کی جسمانی اور جذباتی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

Related posts

جو اپنی اصلاح نہیں کرسکتا، وہ قوم کی قیادت کا حق دار نہیں: مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya News

لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا درست نہیں: ووٹر لسٹ سے شہریوں کے نام ہٹائے جانے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس بھوئیاں برہم

Hamari Duniya News

انوار احمد انصاری ضلع مغربی مدناپور کانگریس کے مبصر مقرر، کانگریس قیادت کا شکریہ ادا کیا

Hamari Duniya News