32.3 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کا دعویٰ کرنے والے کوچنگ سنٹرز موٹی رقم وصول کر ہو رہے ہیں فرار، کانگریس نے حکومت کو نشانہ بنایا

نئی دہلی، 15 فروری۔ کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے ملک میں ڈاکٹر اور انجینئر پیدا کرنے کا دعویٰ کرنے والے کوچنگ سنٹروں کے ذریعہ موٹی رقم وصولنے کے بعد اچانک بند ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے طلباءکی خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج ملک میں کسانوں سے زیادہ نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت ملک میں تعلیمی اداروں کے معیار کو گرا رہی ہے۔ یہ جان بوجھ کر نجی کوچنگ مراکز کی مدد کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم بازار یا منافع کی شے نہیں ہے۔ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کی وجہ سے ملک میں نجی اداروں کا سیلاب آ گیا ہے۔ تعلیم بیچی جا رہی ہے۔ کورسز کے لیے طلبہ سے بھاری فیسیں لینے کے بعد کوچنگ سینٹرز اچانک بند ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے طلباءکا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ حکومت کو ایسے کوچنگ سینٹرز کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 100 نشستوں کے امتحان میں ایک کروڑ طلباءبیٹھ رہے ہیں۔ روزگار فراہم کرنے کے نام پر کوچنگ سنٹر بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں 45 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی لوگوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں۔ حکومت اور مارکیٹ سسٹم کے درمیان ملک کا مستقبل کچلا جا رہا ہے۔
کنہیا کمار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں بہتری لائی جائے، کوچنگ سینٹرز کو کورس مکمل کرنے کی اجازت دی جائے اور سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ہر گھنٹے میں دو طالب علم خودکشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کسانوں سے زیادہ نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کسانوں کی خودکشی کے لیے حکومتی مشینری ذمہ دار ہے، اسی طرح نوجوانوں کی خودکشی کے لیے بھی سرکاری مشینری ذمہ دار ہے۔

Related posts

دینی مدارس کی حفاظت کیلئے جمعیۃ علمائ ہند نے اٹھایا بیڑا

Hamari Duniya

پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی بڑی میٹنگ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں پرشانت کشور

Hamari Duniya

راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ میں ٹرین کے سلیپر کوچ میں کیا سفر

Hamari Duniya