30.9 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جامعہ اسپورٹ کمپلیکس کو ہم جدید معیار کے مطابق بنائیں گے: شیخ الجامعہ پروفیسر مظہرآصف

Delhi District Cricket Association President Mr. Rohan Jaitley
بین الجامعاتی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر مسٹرروہن جیٹلی اور رجسٹرار مہتاب عالم رضوی کی شرکت
نئی دہلی، 06 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بین الجامعاتی ٹورنامنٹ-25 2024 کی اختتامی اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 4 فروری 2025 (منگل) کو شام 5:00 بجے نواب منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کمپلیکس، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ہوئی۔ یہ ٹورنامنٹ 23 جنوری 2025 سے 4 فروری 2025 تک نواب منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کمپلیکس، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ہوا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ا س میں ٹیبل ٹینس (مرد و خواتین)، بیڈمنٹن (مرد و خواتین)، کرکٹ T-20 (مرد)، فٹ بال (مرد)، والی بال (مرد)، باسکٹ بال (مرد و خواتین) اور اتھلیٹکس (مرد و خواتین) کھیلوں کا انعقاد ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کو پروفیسر نفیس احمد، اعزازی ڈائریکٹر (کھیل و اسپورٹس)، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے معزز وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے کی، جبکہ چیف گیسٹ کی حیثیت سے مسٹر روہن جیٹلی، صدر، دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر شری اونکار ناتھ یادو (آئی آر آر ایس)، ڈائریکٹر، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا موجود تھے۔
شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے اس موقع پر کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ہم نے کھیل کود کو خاص جگہ دی ہے ۔ انہو ں نے این سی سی جامعہ کو ایک سبجیکٹ کے طور پر شروع کر نے کی بات بھی کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اسپورٹ کمپلیکس کو ہم جدید معیار کے مطابق بنائیں گے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد طلبہ میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں ٹیم ورک اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا شعور پیدا کرنا، باہمی تعاون کو فروغ دینا، تعلقات استوار کرنا اور طلبہ، تدریسی و غیر تدریسی عملے کے درمیان بہتر روابط قائم کرنا ہے۔ ایسے مقابلے طلبہ کے لئےحوصلہ افزا، ان کے ذہنی دباؤ کو کم کر نے کا باعث اور ان کی جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہو سکتے ہیں۔
اس پروگرام میں اشوک شرما، سیکریٹری، دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن؛ شری مختیار، DC/Dy. C.S.O.، سیکریٹریٹ سیکیورٹی آرگنائزیشن، وزارت داخلہ، حکومتِ ہند؛ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، رجسٹرار، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں پروفیسر مظہر آصف، مسٹر روہن جیٹلی، شری اونکار ناتھ یادو، شری اشوک شرما، شری مختیار اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور انہیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دی۔ پروفیسر نفیس احمد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مختصر تعارفی نوٹ پیش کیا۔انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں سرگرم حصہ داری نبھائی۔اس مسابقہ میں 13 ٹیموں نے شرکت کی، جن میں AJK-MCRC اور یونیورسٹی پولی ٹیکنک. بایو سائنس، ہیومنیٹیز اینڈ لینگوجیز ، لاء فیکلٹی، انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی فیکلٹی آف ڈینٹیسریزسمیت مختلف ٹیمیں شامل تھیں۔پروفیسر محمد عابد، اعزازی ڈپٹی ڈائریکٹر (کھیل و اسپورٹس)، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تمام معزز مہمانوں، اساتذہ، اور عملے کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

 گوہاٹی میں ایس اے آئی 20  کی میٹنگ،بلیو اکانومی اور’رسپانسبل آرٹیفیشیل انٹلی جنس‘ پر تبادلہ خیال 

Hamari Duniya

بھارت مخالف کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا

Hamari Duniya

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے حکومت سخت ،عالمی دباو کا اثر

Hamari Duniya