34.9 C
Delhi
September 8, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

صحافی عزیز الرحمن خاں کے بھانجے محفوظ ساگر نے داعی اجل کو لبیک کہا

مظفرنگر ،دیوبند،سہارنپور،شاملی اور کیرانہ کے شعراء،ادباء اور صحافیوں نے تعزیت پیش کی:

مظفر نگر ( ایچ ڈی نیوز)کھتولی کے سرکردہ صحافی عزیز الرحمن خاں کے بھانجے محفوظ ساگر (45) ولد قاضی مطلوب احمد نے مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا ، انا للہ و انا الیہ راجعون ،مرجوم نہایت با اخلاق و باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے وہ ایک با صلاحیت انسان تھے،ان کی سادہ لوحی و خوش مزاجی اہل خانہ، دوست احباب کے لیے تفریح وطبع اور مسرت کے سامان مہیا کراتی تھی ،مجفوظ ساگرنےاردو ادب کی بے پایاں خدمات انجام دیں ۔ان سے منسلک سبھی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ محفوظ ساگر کے احساسات و جذبات میں شاعری کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔ مرحوم نیک سیرت صوم و صلوٰۃ کے پابند صاف دل، ملنسار،شکر گزار اور دوستانہ مزاج رکھتے تھے، جو ہر کسی کے ساتھ احسن طریقے سے پیش آتے تھے، جس سے ان کا دوسروں پر مثبت تاثر پڑتا تھا، مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مولانا مستغیث الرحمن فاروقی نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ و لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مظفرنگر ،دیوبند،سہارنپور،شاملی اور کیرانہ کے شعراء،ادباء اور صحافیوں نے تعزیت پیش کی ہے۔

Related posts

ایکتا سیوا سنستھان کی جانب سے کامیاب خون عطیہ کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو سرکاری قرار دے،مرادآباد کمشنر آنجنیےکمار سنگھ کے ذریعے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو میمورنڈم بھیجا گیا

Hamari Duniya

اعظم گڑھ قتل کیس:  مقتولین کی بیواؤں سمیت رشتہ داروں نے انعام اللہ فلاحی کو لیکر دیئے مثبت بیان

Hamari Duniya