30.3 C
Delhi
September 6, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الھدایہ گروپ آف طوی کے زیرِ اہتمام اسلامی کوئز کا انعقاد

Al Hidaya quiz

اعظم گڑھ،14 جنوری (ذاکر حسین ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
الہدایہ گروپ کی جانب سے طوی گاوں میں اسلامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا،اور بعد نماز ظہر انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت مولانا اصغر علی اصلاحی صاحب نے کی اور نظامت مولوی افضل اصلاحی نے۔حافظ عادل کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اسکے بعد حافظ عمار نے حمد پیش کی۔ نائب صدر الھدایہ گروپ مدبر اسد اصلاحی نے گروپ کا مختصراً تعارف پیش کیا۔

مولانا صادق اصلاحی ندوی نے بچوں اور سرپرستوں سے خطاب کیا اور اکمل اصلاحی صاحب نے اپنا تاثر پیش کیا پھر ڈاکٹر مولانا عتیق الرحمن اصلاحی صاحب نے نصیحتیں کیں اور الھدایہ گروپ کے ممبران کی بیداری اور انکی محنتوں اور کاوشوں کو خوب خوب سراہا۔ پھر تقسیم انعام کا سلسلہ شروع ہوا جس میں دو بچوں نے 100 فیصدنمبر حاصل کیے نتیجتاً ان دونوں بچوں کے درمیان قرعہ اندازی سے فیصلہ ہوا جس میں اول پوزیشن محمد ریان بن ابوذر طوی متعلم عربی اول مدرسۃ الاصلاح اور دوسری پوزیشن عمر بلال کھریواں نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن کا فیصلہ بھی قرعہ اندازی سے ہوا جس میں ماجد بن خلیق الرحمن طوی کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی اسکے علاوہ سات بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

انعامات مولانا اصغر علی اصلاحی، ڈاکٹر عتیق الرحمن اصلاحی، صدر گروپ عبد المطلب اعظمی، ڈاکٹر احمد جلال اصلاحی، مولوی نعیم اصلاحی فاروقی، مولانا شحمہ اصلاحی، ضیاءالرحمن اصلاحی وغیرہ کے ہاتھوں نوازا گیا اور سبھی بچوں کوسند امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ پروگرام میں مولانا دلشاد اصلاحی جامعی ، مولانا عبد الرحیم اصلاحی،آصف اصلاحی ،مولانا زبیر ندوی، مولانا مدثر اصلاحی اور دیگر معزز مہمان اور گاوں کے لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے ۔پروگرام کا اختتام مولانا اصغر علی اصلاحی صاحب کی دعاوں پر ہوا۔
ہندوستھان سماچار

Related posts

جب توپ مقابل ہو تو اخبار نکالو: مولانا لیاقت علی قاسمی

Hamari Duniya

ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں بے باک صحافی عزیز برنی کی کتاب ” ہند نامہ ” کا رسم اجراء

Hamari Duniya

تعلیم کے بغیر انسان کو بیٹھنے کا سلیقہ بھی نہیں آتا:ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی

Hamari Duniya