12.1 C
Delhi
December 14, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) آئندہ برس سے ’خون عطیہ بیداری‘ ملک گیر تحریک چلائے گی: ذاکر حسین

Zakir Hussain

آعظم گڑھ،21 دسمبر (نامہ نگار)۔
مذہب،ذات سے اوپر اٹھ کر 620 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے آج میڈیا کیلئے جاری پریس نوٹ میں بتایا کہ تنظیم خون عطیہ بیداری کو لیکر 2024 میں ملک گیر تحریک شروع کرے گی۔تنظیم کے بانی ذاکر حسین نے کہا کہ مریضوں کو خون مہیا کرانے کیلئے سب سے ضروری ہیکہ عوام کو خون عطیہ کے تیئں بیدار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی بیشتر افراد کو اس بات کا علم نہیں ہیکہ ضرورت پڑنے پر خون کیسے حاصل کیا جائے۔

آئندہ برس سے شروع ہونے والی تنظیم کی تحریک سے عوام کو خون حاصل کرنے میں بہت آسانیاں ہوں گی۔اس موقع پر ذاکر حسین نے ایک بار پھر لوگوں سے ایک دوسرے کی بلا مفاد مدد کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ہم نے ایک دوسرے کی مدد کا ماحول نہیں بنایا تو سماج کے حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔ذاکر حسین نے عوام سے بلڈ ڈونیٹ کرنے کی اپیل دہرائ۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے چار سال کے عرصہ میں سیکڑوں مریضوں کو مفت کئ ہزار یونٹس خون مہیا کرایا ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے معراج خان،نعمان سنجری،اسمعیل شیخ،یاسر پٹھان،آفتاب احمد،یاسر نواز،محفوظ آعظمی،ابو شحمہ قریشی سمیت دیگر نے خون عطیہ بیداری تحریک کو گھر گھر پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔

Related posts

al-nikah-min sunnah- ادیب تحسین علی اساروی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں ضلع کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

کرن فارم میں منعقدہ تقریب میں سیاسی، سماجی، ادبی، علمائے کرام، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور ضلع کے ڈاکٹروں نے(al-nikah-min sunnah) شرکت کی۔:

Hamari Duniya

مدارس کے طلباء احساس کمتری سے باہر نکلیں، ناممکن کو ممکن بنائیں:علماء

دارالعلوم فیض محمدی میں انجمن" فیض اللسان" کا افتتاحی پروگرام منعقد:

Hamari Duniya

مولانا عبدالمتین رحمانی عظیم شخصیت کے مالک تھے: شاہنواز بدر قاسمی

سیمانچل کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالمتین رحمانی کی وفات پر وژن انٹرنیشنل اسکول کے چیرمین شاہنواز بدر قاسمی نے اپنے دلی رنج و غم کااظہار کیا۔:

Hamari Duniya