17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اشفاق اور بسمل غیر جانبدار اور جمہوری ملک کے خواہاں تھے : قمر آغا

Watan Samachar
ہمیں بیماری پر گفتگو کرنی ہوگی تبھی علاج ممکن ہوگا:راہل دیو

سماج میں پھیلی نفرت کا علاج مشترکہ کاوشوں سے ہوگا:ملن شرما 

 وطن سماچار فورم کی کاوشیں لائق ستائش:سمائرہ خان 

نئی دہلی،14جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
نئی دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں وطن سماچار فورم کی جانب سے شہید اشفاق اللہ خان اور رام پرساد بسمل کی یاد میں’ سماج میں امن اور انسانیت کو فروغ دینے میں میڈیا کا کردار‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا جگت کی بین الاقوامی شخصیات کے علاوہ سماجی اور ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ انہوںنے مذکورہ مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے تعلق سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ممتاز صحافی قمر آغا نے عظیم مجاہدآزادی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ دونوں نے ہنستے ہوئے وطن عزیز کی خاطر جام شہادت کو قبول کیا اور اشفاق اللہ اور رام پرساد بسمل دونوں ہی ہندوستان کو ایک غیر جانبداراور جمہوری ملک بنانا چاہتے تھے۔ وہ ایک ایسے نظام کے خواہاں تھے جس میں مساوات ہو۔ انہوں نے موجودہ دور کی صحافت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ٹی وی کا جہاں ایک دائرہ محدود ہے ، وہیں اخبار کی ایک الگ دنیا ہے اور ہمیں اخبار ضرور پڑھنا چاہئے ،کیونکہ اخبار پڑھنے سے معلومات میں اضافہ ہوتاہے۔

Watan samachar

قمر آغانے مزید کہاکہ موجودہ وقت میں صبر و تحمل کامظاہرہ کر نا چاہئے ،کیو نکہ ہم کثرت میں وحدت کے ملک میںہزاروںسالوں سے پیار ومحبت کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔انہوں نے یقین کیساتھ کہاکہ نفرت کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے۔ ضروری ہے کہ ہم اپنے آپسی بھائی چارہ اور اتحاد کومضبوطی کے ساتھ زندہ رکھیں۔ سینئر جر نلسٹ راہل دیو نے کہاکہ اچھی باتوں کو صرف اسٹیج سے کہنے سے سماج میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، بلکہ سماج کی تبدیلی کیلئے ہمیں خود ہی کھڑا ہونا پڑے گا۔
انہوں نے صحافیوں کی ذمہ داریوں پرروشنی ڈالی ، ساتھ ہی آپسی اختلافات کو ختم کر نے پر زور دیا۔ راہل دیو کا کہناتھا کہ اختلافات قدرت کے دین ہے ، لیکن ہمیںموجودہ وقت میں غلط فہمیوں اور جھگڑوں کو دور کر نا ہوگا ،نیز آپسی گفتگو کاراستہ اختیار کرناہوگا،تبھی معاشرہ نفرت سے پاک اور بھائی چارہ والا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ میں آر ایس ایس سے آیا ہوں، اس لئے مجھ سے بہتر انہیں کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے ، میں خود موجودہ حالات سے بے حد غمگین ہوں۔ ٹی وی اینکر سمائیرہ خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ میڈیا کے سامنے کافی چیلینجز ضرور ہیں ، لیکن سماج میں تبدیلی کیلئے ہمیں خود ہی آگے آناہوگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سوشل میڈیاکے اس دور میں مین اسٹریم میڈیا کی بھی اپنی ایک الگ اہمیت ہے۔ ہمیں سماج کے اندر پاک و صاف پیغام پہنچانا ہوگا ، کیونکہ ٹی آر پی کے سبب آج صحافت کہیں نہ کہیں غلط سمت میں ہے۔بزرگ سماجی خدمتگارڈاکٹر حاجی محمد تاج الدین انصاری نے کہاکہ میڈیا کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ اچھی باتوں کو عام کریںاور بری باتوںکو ختم کریں ، جبکہ موجودہ وقت میںمیڈیاالٹا کام کررہاہے اور آج کے نفرتی ماحول بنانے کیلئے کہیں نہ کہیں میڈیا بھی ذمہ دارہے۔
انڈیا ٹوڈے گروپ کی ملن شرما نے کہاکہ موجودہ وقت میں سوشل میڈیا کا رول بہت اہم ہے۔ آج ہر شخص میڈیا سے وابستہ ہو گیا ہے، لہذاایسے میں معاشرہ کو بہتر بنا نا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔قبل ازیں حافظ محمد غفران آفریدی نقشبندی نے تلاوت کلام اللہ سے پروگرام کاآغاز کیا ، جبکہ نظامت کے فرائض پروگرام کے کنوینر اور سینئر صحافی محمد احمد نے انجام دئے۔ اس دوران پروفیسر فرحت بصیر، ڈاکٹر زبید الرحمان ببن میاں ،جمال احمد، فیروزغازی، رئیس احمد ادریسی ،نیہا گرگ ، محمد اکبر ،سید محمد مجاہد حسین ، محمد رامش ، اسد صابری ،ایڈوکیٹ انوار حسین سیفی، ممبئی ، مرزا انواز الحق بیگ ، حنیزا خان ، جیوتی یادو،ڈاکٹر سید محمد اصدر علی ، شاہد انصاری ،وپل ،محمدعلی ،ارشیتا ، اسراراحمد ،اقراراحمد،بھاﺅنایادو ، رئیس صدیقی،ایڈوکیٹ اسلیم ،حاجی ظہوراٹیچی والے نثار احمد، نواب اختر، شاہنواز بدر قاسمی ، داﺅد بھائی شیخ، شاداب احمد پتریکا، عقیل سلمانی اور ارچنا گوڈ ودیگرکو’وطن کے رتن ایوارڈ:2024‘ سے نوازا گیا۔ اسلم احمد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آن ریکارڈ نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

Related posts

فائنل میں پہنچ گیا پاکستان، آخری وقت میں فارم میں لوٹے بابر اور رضوان

Hamari Duniya

آزادی کیا ہوتی ہے، ہم سے پوچھو، قربانیاں تو ہم نے دی ہیں:مولانا سید ارشد مدنی

Hamari Duniya

حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری پور ی، جمعیۃ علمائ ہند کا وزیرداخلہ کو مکتوب

Hamari Duniya