ستمبر 5, 2026
Regional News علاقائی خبریں

   لشکریہ ہائی اسکول کی سینئر معلمہ عشرت رضوانہ سبکدوش

عشرت رضوانہ
  بلڈھانہ:   28؍فروری(نمائندہ)۔ لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اور محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ ضلع بلڈھانہ میں معلمہ عشرت رضوانہ عبدالحمید آج 28؍ فروری2026 کو اپنے تدریس فرائض سے سبکدوش ہوگئیں۔ ان کی 30 ؍ سالہ خدمات کے موقع پر ادارہ کے جنرل سیکریٹری اور پرنسپل محمد ذاکر حسین کے ہاتھوں پھولوں کے گلد ستے اور تحائف کے ساتھ وداع کیا گیا۔الوداعی تقریب میں ادارہ کے بانی و صدر غنی غازی ‘ اساتذہ کرام ‘طلباء وطالبات اور سابق طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
ادارہ کے جنرل سیکریٹری محمد ذی شان نے معلمہ کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی  پوری تدریسی زندگی خلوص‘ محنت اور دیانت داری کے ساتھ طلباء کی رہنمائی میں گزاردی۔ ان کی اس تربیت سے آج بے شمار شاگرد مختلف شعبوں میں  کامیابی کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سابق طلباء و طالبات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلمہ نہ صرف ایک بہترین  استاذہ تھیں بلکہ ایک شفیق مربیہ بھی تھیں جنھوں نے ہمیشہ طلباء کی اخلاقی اور تعلیمی رہنمائی کی اس موقع پر موجود انتظامیہ ‘ اساتذہ کرام ‘ غیر تدریسی عملہ‘ طلباء و طالبات سابق طلباء نے ان کی صحت یابی کی دعائیں کیں ۔نظامت کے فرائض یوسف احمد خان اور رسم شکریہ نعیم خان نے
ادا کی ۔
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ویڈیو کو شیئر کریں

Related posts

جمعیۃ السنۃ التعلیمیۃ والخیریۃ، لکھنؤ کے زیر اہتمام کلیۃ الصدیقۃ الإسلامیۃ للبنات کی فارغات کو ردائے فضیلت اور معہد الفرقان لتحفیظ القرآن کے حفاظ کی دستار بندی کی باوقار تقریب اختتام پذیر

Hamari Duniya News

حقِ تعلیم ایکٹ اور ملک کے نظامِ تعلیم کی صورتحال تشویشناک، ہر سطح پر بیداری مہم چلانے کا اعلان

Hamari Duniya News

کالا پیلیا کا بڑھتا قہر، آلودہ پانی بن گیا سنگین خطرہ

Hamari Duniya News