جولائی 12, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

ایس آئی آر نوٹسوں کے تصفیہ کے لیے مدرسہ اشاعت الاسلام میں میگا کیمپ منعقد

ایس آئی آر

کیرانہ، 28 فروری (عظمت اللہ خان)۔
پانی پت روڈ پر واقع مدرسہ اشاعت الاسلام میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی مہم ایس آئی آر کے تحت نوٹسوں کے نپٹارے کے لیے ایک منظم اور جامع کیمپ منعقد کیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کیمپ میں دربار خورد، دربار کلاں، گلشن نگر، سندر نگر، رحمت نگر اور ربجھاڑی کے باشندگان سے متعلق ایس آئی آر نوٹسوں کی سماعت اور تصفیہ عمل میں لایا گیا۔

کیمپ کے دوران بلاک آفیسر برجیش سنگھ نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ نوٹسوں کی باقاعدہ سماعت کی اور متعدد معاملات کو موقع پر ہی حل کر دیا۔ ذمہ داران کے مطابق بیشتر نوٹسوں کا تعلق ووٹر میپنگ سے تھا، جن کی تفصیلی جانچ کے بعد ضروری کارروائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر تقریباً دو سو مرد و خواتین اپنے نوٹسوں کے ساتھ حاضر ہوئے، جن میں سے سو سے زائد افراد کے اندراجات کی تصدیق و میپنگ کا عمل مکمل کیا گیا، جب کہ بہت سے لوگوں کے کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دوبارہ اپنے بی ایل او سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔

اس موقع پر میونسپل بورڈ کے بابو ضیغم، سپروائزر ماسٹر شہزاد خان، بی ایل او محمد اسلم انصاری، بی ایل او شیو اوم، بی ایل او فاروق احمد، ابصار عثمانی اور سورج کمار نے بلاک انتظامیہ کی رہنمائی میں نہایت ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ نوٹسوں کے نپٹارے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کیمپ مقامی ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے اور انتخابی عمل کو شفاف و منظم بنانے کے پیش نظر منعقد کیا گیا، جسے متعلقہ انتخابی ضابطوں کے مطابق ایک اہم انتظامی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ویڈیو کو لائک کمنٹ اور شیئر کریں

Related posts

کے کویتا : بی جے پی کے12ویں بجٹ میں بھی تلنگانہ کے حصے میں گول صفر، 8 بی جے پی ایم پیز دینے کے باوجود تلنگانہ کے ساتھ سنگین ناانصافی جاری

Hamari Duniya News

اردو صحافت چمک دمک کے بجائے قومی شعور کی بیداری کا آئینہ دار ہے: لئیق رضوی

Hamari Duniya News

 ہیمنت بسوا سرما کا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا معاملہ: سپریم کورٹ کے ردِ عمل سے عدالت کی ساکھ متاثر ہوگی 

Hamari Duniya News