22.2 C
New York
جون 6, 2026
International بین الاقوامی خبریںQatar قطرSaudi Arabia سعودی عربTop NewsUAE متحدہ عرب امارات

تیسری عالمی جنگ! ایک ساتھ سات ممالک کے امریکی بیس پر ایران کے حملے

ایران کے حملے

تہران،28فروری: امریکا اور اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران نے ایک ساتھ سات ممالک کو اپنے میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ایران نے بحرین، کویت، یو اے ای، سعودی عرب، قطر،عمان،اسرائیل سمیت کئی ممالک پرحملے کئے ہیں۔ ایران نے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض اور یو اے ای کے ابوظہبی شہر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ علم نہیں ہے۔خیال رہے یہاں امریکی نیوی کا پانچویں بیڑہ موجود ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس کے رپورٹرز نے بحرین کے دارالحکومت منامے میں دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔یہ واقعہ بحرین کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک سلسلہ وار الرٹس کے بعد ہوا، جس میں کہا گیا کہ ہنگامی سائرن بجائے گئے اور رہائشیوں سے درخواست کی گئی کہ وہ پرامن رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر جائیں۔
پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے مختلف علاقوں پر آج کے حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف ’بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے‘ شروع ہو گئے ہیں۔

Related posts

جیومارٹ کی ’گرینڈ ریپبلک سیل‘ شروع، ضرورت کے ہر سامان پر مل رہی ہے بمپر چھوٹ

Hamari Duniya News

جماعت اسلامی ہند نے یونین بجٹ 2026–27 کے لیے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کیں

Hamari Duniya News

علم و خدمت کے علمبردار عبید الرحمن حسینی کے عزائم کو سلام

Hamari Duniya News