21.9 C
New York
اگست 21, 2026
International بین الاقوامی خبریںSaudi Arabia سعودی عربTop News

مکہ مکرمہ میں بین الاقوامی قرآن مقابلے کا اختتام، دنیا بھر کے حفاظ میں 1 کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار ریال کے انعامات تقسیم

سعودی عرب کے عبدالرحمن بن مختار پہلے، شام کے عبد الکریم رجب آغا دوسرے نمبر پر

مکہ مکرمہ، 20 اگست(زاہد آزاد جھنڈا نگری، بیورو چیف ہماری دنیا نیپال): مسجد الحرام میں منعقدہ مسابقہ الملک عبدالعزیز الدولی لحفظ القرآن الکریم وتلاوتہ وتفسیرہ کی 46ویں بین الاقوامی قرآنی مسابقہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس عظیم الشان عالمی مقابلے میں 133 ممالک کے 334 حفاظ و حافظات نے شرکت کی۔ مقابلے کی مجموعی انعامی رقم 10,260,000 سعودی ریال رہی، جو اس مقابلے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

اس سال مقابلے کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی رہی کہ پہلی مرتبہ خواتین کے لیے الگ شعبہ شامل کیا گیا۔ مجموعی شرکا میں 202 مرد اور 132 خواتین شامل تھیں۔

پانچ شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

پہلا شعبہ: مکمل قرآن، سات قراءات کے ساتھ

مکمل قرآن کریم حفظ کرنے، حسنِ اداء و تجوید اور سات متواتر قراءات کے ساتھ مقابلے کے پہلے شعبے میں:

  1. عبدالرحمن بن مختار بن احمد محمد — سعودی عرب5 لاکھ ریال
  2. عبدالکریم رجب آغا — شام4 لاکھ 50 ہزار ریال
  3. قاصیف رسول تالانت بیگوویچ — کرغیزستان4 لاکھ ریال
  4. عبداللہ بن احمد بن عبدالرزاق المطوع — سعودی عرب3 لاکھ 50 ہزار ریال
  5. عمر فاروق — کیمرون3 لاکھ 25 ہزار ریال

پہلے شعبے میں سعودی عرب کے عبدالرحمن بن مختار نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ شام کے عبد الکریم رجب آغا دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسرا شعبہ: حفظ قرآن اور مفرداتِ قرآن کی تفسیر

اس شعبے میں مکمل قرآن کریم کے حفظ، حسنِ اداء و تجوید اور مفرداتِ قرآن کی تشریح پر مقابلہ ہوا۔

  1. عمر بن عبداللہ بن حمد الصبیح — سعودی عرب3 لاکھ ریال
  2. فتال زکریا — الجزائر2 لاکھ 75 ہزار ریال
  3. بدر سائد حامد یوسف مشعل — بحرین2 لاکھ 50 ہزار ریال
  4. احمد بن حامد بن راشد السہلی — سعودی عرب2 لاکھ 35 ہزار ریال
  5. محمد مرافا عبداللہ — نائجیریا2 لاکھ 20 ہزار ریال

تیسرا شعبہ: مکمل قرآن مع حسنِ اداء و تجوید

  1. ناجی عطیہ ناجی بن سلیمان — لیبیا2 لاکھ ریال
  2. محمد الہادی الغربی — تیونس1 لاکھ 90 ہزار ریال
  3. شیخ محمد محمود الحسن — بنگلہ دیش1 لاکھ 80 ہزار ریال
  4. عبید حسین — برطانیہ1 لاکھ 70 ہزار ریال
  5. محمد حسبی الصدیق — انڈونیشیا1 لاکھ 60 ہزار ریال

چوتھا شعبہ: 15 مسلسل پاروں کا حفظ

اس شعبے میں پندرہ مسلسل پارے حفظ کرنے کے ساتھ حسنِ اداء و تجوید کا مظاہرہ کرنا تھا۔

  1. محمد زکریا — بنگلہ دیش1 لاکھ 50 ہزار ریال
  2. ہمام مصطفیٰ العبید زریقان — لیبیا1 لاکھ 40 ہزار ریال
  3. میر بیگوف موسیٰ — کرغیزستان1 لاکھ 30 ہزار ریال
  4. عبدالہادی عبدالحلیم شیخ دیہ — شام1 لاکھ 20 ہزار ریال
  5. شاہین ہتیٹ — میانمار1 لاکھ 10 ہزار ریال

پانچواں شعبہ: 5 مسلسل پاروں کا حفظ

پانچویں شعبے میں پانچ مسلسل پاروں کے حفظ اور حسنِ اداء و تجوید کے مقابلے میں:

  1. ثوریہ ناونغ — میانمار65 ہزار ریال
  2. شاکر سیخ فاسوب — تھائی لینڈ60 ہزار ریال
  3. محمد إمداد ایاس محمد — سری لنکا55 ہزار ریال
  4. ناصر شانی خان — مڈغاسکر50 ہزار ریال
  5. براء الزعیم — برازیل45 ہزار ریال

قرآن کریم کے عالمی مقابلے میں سعودی عرب کی نمایاں کامیابی

نتائج پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے امیدواروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پہلے شعبے میں عبدالرحمن بن مختار نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ چوتھی پوزیشن بھی سعودی امیدوار عبداللہ بن احمد بن عبدالرزاق المطوع کے حصے میں آئی۔ دوسرے شعبے میں بھی عمر بن عبداللہ بن حمد الصبیح نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ بین الاقوامی مقابلہ سعودی عرب میں قرآن کریم کی خدمت، حفظ، تلاوت، تجوید اور قرآنی علوم کے فروغ کے حوالے سے اہم مقام رکھتا ہے۔ رواں سال 133 ممالک سے 334 امیدواروں کی شرکت نے اسے عالمی سطح پر مزید نمایاں بنا دیا۔ وزارتِ اسلامی امور کے مطابق مقابلے کی انعامی رقم 10.26 ملین ریال تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ برسوں میں مقابلے کے فاتحین کی تعداد بھی 12 سے بڑھ کر 50 مرد و خواتین تک پہنچائی گئی ہے۔

علماء کی جانب سے فائزین کو مبارکباد

اس موقع پر ہندوستان اور نیپال کے متعدد علماء کرام نے تمام کامیاب حفاظ و حافظات کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان میں شیخ اصغر علی امام مہدی سلفی، شیخ صلاح الدین مقبول احمد، شیخ محمد رحمانی (نیپال)، شیخ عبد القیوم مدنی، ڈاکٹر عبدالغنی القوفی، شیخ عبدالعظیم مدنی اور شیخ قمرالدین ریاضی شامل ہیں۔

علماء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام فائزین کی محنتوں کو قبول فرمائے، انہیں قرآن کریم کی تعلیم و خدمت کے لیے مزید توفیق عطا کرے اور قرآن کا نور ان کے دلوں میں ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔

Related posts

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جانے کے خواہشمدافراد کیلئے مرکزی وزیر کرن رججو کی اپیل

Hamari Duniya News

 ٹرمپ کے ’ غزہ بورڈ آف پیس‘ میں سعودی عرب اور قطر کی شمولیت کا اعلان

Hamari Duniya News

نوجوانوں کی عالمی قیادت کو نیا پلیٹ فارم، مسک فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کا ’گلوبل یوتھ نیٹ ورک‘ قائم

Hamari Duniya News