جولائی 17, 2026
National قومی خبریںTop News

آئی یو ایم ایل تمل ناڈو اسٹیٹ کمیٹی کی ڈی ایم کے سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے ساتھ پہلے دور کی بات چیت

تمل ناڈو
 چنئی ، 22 فروری(ہ س)۔
انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل ) تمل ناڈو اسٹیٹ کمیٹی کی ڈی ایم کے سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے ساتھ 22 فروری 2026 کو ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر میں پہلے دور کی نشست منعقد ہوئی۔
آئی یو ایم ایل کے قومی صدر پروفیسر کے ایم۔ قادر محی الدین سابق ایم پی تمل ناڈو کے ریاستی جنرل سکریٹری.کے اے ایم محمد ابوبکر سابق ایم ایل اے، ریاستی خزانچی ایم ایس اے شاجہان، تمل ناڈو کے پرنسپل نائب صدر ایم عبدالرحمٰن سابق ایم پی نے مسلم لیگ کی جانب سے ڈی ایم کے کے سیٹنگ پینل کے ساتھ بات چیت کی ۔
ڈی ایم کے سیٹ شیئرنگ کمیٹی کی قیادت پارٹی کے ریاستی خزانچی اور سابق مرکزی وزیر ٹی آربالو، ریاستی پرنسپل جنرل سکریٹری وزیر کے این۔ نہرو، ریاستی ڈپٹی جنرل سکریٹری تریچی سیوا ایم پی، ریاستی تنظیم کے سکریٹری آر ایس بھارتی سابق ایم پی، ریاستی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اراکین وزیر ای وی ویلو اور وزیر ایم آر کے پنیر سیلوم نے کی ۔

Related posts

انسان کی حقیقی کامیابی قرآن کریم کے فہم وتدبر اور اس کی پیروی میں مضمر ہے:پروفیسر مظہر آصف

Hamari Duniya News

سی آر پی ایف کیمپ رامپور حملہ: پھانسی اور عمر قید کی سزائیں ختم کرنے والے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج 

Hamari Duniya News

 اے ایم پی کی دو روزہ انٹرنیشنل زکوٰۃ کانفرنس 2026 اجتماعی، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی زکوٰۃ نظام کے مطالبے کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya News