اگست 10, 2026
Delhi دہلیTop News

دہلی میں دو روزہ اساتذہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 20 اسکولوں کے 75 اساتذہ کی شرکت 

دہلی اساتذہ تربیتی ورکشاپ
نئی دہلی،10 اگستـ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کے اشتراک سے دہلی-این سی آر کے اسکول اساتذہ کے لیے  تربیتی ورکشاپ اسکالر اسکول میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں 20 اسکولوں سے 75 اساتذہ نے شرکت کی۔
 ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ ورکشاپ میں طلبہ مرکز تدریس، سبق کی منصوبہ بندی، ٹیکنالوجی کا استعمال، مصنوعی ذہانت، جدید طریقۂ تشخیص، اکیسویں صدی کی مہارتیں، کلاس روم مینجمنٹ، کونسلنگ اور ذہنی صحت جیسے موضوعات پر چھ خصوصی سیشن منعقد ہوئے۔
مختلف سیشنز سے پروفیسر ارشد اکرام احمد، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ، ڈاکٹر سمیر بابو ایم، ڈاکٹر گلشن مفید، سید تنویر احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال نے خطاب کیا اور اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں اور عملی حکمتِ عملیوں سے آگاہ کیا۔
اختتامی تقریب میں ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر حسن رضا نے کلیدی خطاب کیا، جبکہ ماہر تعلیم ڈاکٹر ناظرہ محمود مہمانِ خصوصی تھیں۔ آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے صدر ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے تقریب کی صدارت کی۔
مقررین نے اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کردار کے پیش نظر اساتذہ کو بھی اپنی تدریسی صلاحیتوں کو مسلسل جدید بنانے کی ضرورت ہے۔

Related posts

جشنِ مسرت کا دلکش منظر، کوتوالی انسپکٹر کے بیٹے کی سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی

Hamari Duniya News

یوپی میں مشن2027 کی تیاری شروع! شکیل سیفی کا دعویٰ—یوگی کی قیادت میں پھر بنے گی حکومت

Hamari Duniya News

جماعت اسلامی ہند دہلی کے زیر اہتمام میڈیا اسکالرشپ پروگرام منعقد

Hamari Duniya News