ستمبر 5, 2026
Delhi دہلیTop News

محمد سلیم دہلوی کی لوکسبھا سیکریٹریٹ میں انڈرسکریٹری کے عہدے پر تقرری ہونے پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد

نئی دہلی،05 ستمبر(نامہ نگار): دہلی مائنارٹیز ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر الحاج محمدسعید خان کی جانب سے محمد سلیم دہلوی( صدر،صائم ایجوکیشنل ٹرسٹ)کے اعزازمیں ایک پروقاراستقبالیہ تقریب ایم.جی. ایم.بینکوئٹ ہال(انصاری روڈ)میں منعقدکی گئی۔ دراصل تقریب کا اہتمام محمد سلیم دہلوی کی لوکسبھا سیکریٹریٹ(پارلیمنٹ ہاؤس)میں انڈر سکریٹری کے عہدے پر ترقی کی خوشی میں کیا گیا تھا۔
تقریب میں دہلی کے ادبی،سماجی، تعلیمی اورصحافتی حلقوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی اورسلیم دہلوی کوانکی ترقی پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمحمد سعید خان نے کہاکہ سلیم دہلوی صاحب انکے کالج کے ساتھی ہیں اورگزشتہ 35 برسوں سے دونوں مل کر مختلف سماجی اور فلاحی امورپرکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترم سلیم دہلوی کی لوکسبھا سیکریٹریٹ میں انڈر سکریٹری کے عہدے پر ترقی پر پرانی دہلی کے لوگوں کو فخر ہے۔
سعید خان نے یہ بھی کہا کہ یہ ترقی نہ صرف ان کیلئے ہی نہی بلکہ پرانی دہلی کے مسلمانوں کیلئے بھی باعثِ مسرت اورفخر ہے،البت سلیم صاحب ہمیشہ مسلم معاشرے کے تعلیمی،سماجی اور دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے فکرمندرہے ہیں اور اپنی استطاعت کے مطابق ان مسائل کو حل کرنے میں اپناکردار ادا کرتے رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے،خلوص اور جوش کیساتھ قوم وملت کے مسائل کے حل کیلئے اپناتعاون جاری رکھیں گے۔
معروف ادیب سید شمیم انور نے کہا کہ وہ سلیم دہلوی کو اسوقت سے جانتے ہیں جب وہ کالج میں داخلے سے قبل دسویں جماعت کے بعد انگلش ٹائپنگ سیکھنے کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بعدازاں اتفاق سے ذاکرحسین دہلی کالج میں انکا داخلہ بھی انہی کے ہاتھوں ہوا۔شمیم انور نے کہا کہ پہلی ملاقات ہی میں انہیں سلیم دہلوی میں سیکھنے کاجذبہ اور دوسروں کی خدمت کااحساس نمایاں طور پرنظرآیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج انکی ترقی کے موقع پرانہیں خراجِ تحسین پیش کرنے اور استقبال کیلئے جمع ہونا ہم سب کیلئے باعثِ فخرہے۔ڈاکٹرشمیم احمد(پروفیسر،سینٹ اسٹیفن کالج)،ڈاکٹرصغیراحمد(پرنسپل،مظہر الاسلام اسکول) اور محمد راشد صدیقی( پرنسپل,اینجل نرسری اینڈ پرائمری اسکول)،سینئر جرنلسٹ محمدغفران آفریدی نے شرکت کرکے محمد سلیم دہلوی کومبارکباد پیش کی۔اسکے علاوہ محمدیوسف،منیرانجم، محمدسلیم،محمد عاصم (تمام سرکاری ملازمین)،محمدریحان،محمدآصف(ترجمان ڈی پی سی سی)،محمداعجازنور(صدرفاطمہ اکیڈمی)،محمدعامر،امتیازمنصوری، بلال احمد،شاہنوازصدیقی، محمدجاوید، شفیق احمداورسلیم دہلوی کے صاحبزادے حافظ محمدصائم بھی تقریب میں موجود تھے۔

Related posts

Supreme Court :سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ میں درختوں کی کٹائی پر پابندی لگائی، ریاستی حکومت کو نوٹس جاری

Hamari Duniya News

شدید حملوں اور سپریم لیڈر خامنہ ای کی موت کے بعد ایرانی قیادت کے اندرونی اختلافات منظرِ عام پر آنے لگے

Hamari Duniya News

کنگ خالد ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح،مسافروں کی سالانہ گنجائش میں زبردست اضافہ

Hamari Duniya News