23.4 C
New York
اگست 12, 2026
Regional News علاقائی خبریں

تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات کیلئے ڈاکٹر ذیشان ایوارڈ سے سرفراز

عبدالقادر کی رپورٹ

اعظم گڑھ،7 فروری(نا مہ نگار)۔ اعظم گڑھ کے الفاروق پبلک اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ذیشان کو نئی دہلی میں منعقدہ Global Leaders Conference & Awards – 2026 کے موقع پر “چینج میکر ایوارڈ برائے تعلیم، مساوات اور پائیدار اثر” سے نوازا گیا۔ یہ ایک بین الاقوامی اعزاز ہے جو EDUFAM Organisation (UAE) کی جانب سے پیش کیا گیا۔یہ باوقار کانفرنس دی سوریا ہوٹل، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ عالمی پروگرام اب تک پانچ مختلف ممالک میں منعقد ہو چکا ہے اور بھارت میں پہلی بار اس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے مندوبین نے شرکت کی، جب کہ ملک کی متعدد معروف شخصیات بھی اس موقع پر موجود رہیں، جن میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرینِ ماحولیات، سائنس دان، سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور نامور صحافی شامل تھے۔ اس موقع پر این ڈی ٹی وی کی سابق سینئر صحافی محترمہ ندھی کلپتی کی شرکت نے پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔کانفرنس کا موضوع “پائیدار صحت، پائیدار کاروبار اور پائیدار تعلیم کے لیے اے آئی اور ایم ایل”* تھا، جس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد ذیشان نے کہا کہ وہ یہ اعزاز اپنے آبائی ضلع اعظم گڑھ کے نام معنون کرتے ہیں،* جہاں سے انہیں تعلیم اور سماجی خدمت کے لیے حوصلہ اور رہنمائی ملی۔اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح تنظیمِ کے صدر اسماعیل شیخ و دیگر تنظیم کے افراد نے ڈاکٹر ذیشان کو مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر محمد ذیشان کو ملنے والا یہ بین الاقوامی اعزاز نہ صرف الفاروق پبلک اسکول بلکہ پورے ضلع اعظم گڑھ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Related posts

خوشیوں کے لباس مہم کے تحت 100 ضرورت مند خاندانوں میں کپڑے اور سویاں تقسیم

Hamari Duniya News

نمازِ تراویح میں قرآن سننا اور سنانا بڑی سعادت کی بات : مولانا محمد یعقوب

Hamari Duniya News

انوار احمد انصاری ضلع مغربی مدناپور کانگریس کے مبصر مقرر، کانگریس قیادت کا شکریہ ادا کیا

Hamari Duniya News