31.7 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

روہتاش نگر اسمبلی میں چودھری زبیر احمد کا استقبال

Zubair Chaudhary

چودھری زبیر احمد بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر ہندو مسلم ایکتا کو قائم رکھتے ہوئے ہر ایک فرد کا کام کریں گے : حاجی ناظر انصاری

نئی دہلی : 20 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔

سیلم پور اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد کے استقبال کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ آج روہتاش نگر اسمبلی کے ویلکم وارڈ سے کئی سیاسی و سماجی کارکنان نے پھولوں کی مالائوں سے چودھری زبیر احمد اور موجودہ سبھی لوگوں کو مٹھائی کھلا کر استقبال کیا ۔ اس موقع پر دہلی کے سینئر لیڈر چودھری متین احمد ، چودھری زبیر احمد کے ہمراہ شانہ بشانہ ساتھ چلنے والے اور الیکشن میں اہم کردار ادا کرنے والے سید ناصر جاوید کا بھی والہانہ استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر سبھی سماجی کارکن حاجی سلیم انصاری ، اور حاجی ناظر انصاری ، نے امید ظاہر کی کہ جس طرح سے چودھری متین احمد صاحب نے کسی بھی اسمبلی سے آنے والے ہر فرد کا کام کرتے تھے ٹھیک اسی طرح چودھری زبیر احمد بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر ہندو مسلم ایکتا کو قائم رکھتے ہوئے ہر ایک فرد کا کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری زبیر احمد نے چوہان بانگر وارڈ کے کونسلر رہتے ہوئے عید الفطر اور عید الاضحی کے مبارک موقع پر عید گاہ جعفرآباد ویلکم کی صاف صفائی کا کام اپنی دیکھ ریکھ میں کرائے ۔سید ناصر جاوید نے کہاکہ چودھری زبیر احمد ایک تعلیم یافتہ نوجوان اور سیاسی لیڈر ہیں عوام کی خدمت اور علاقے کی بہتری کیلئے کام کرنے کا بھر پور جذبہ ان کے اندر موجود ہے ۔سیاست سے ان کا خون کا رشتہ ہے چونکہ ان کے والد چودھری متین احمد صاحب ، پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ۔تاہم اس دوران انہوں نے دہلی وقف بورڈ ، دہلی جل بورڈ ، کی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھائی ہے ۔اسی طرح چودھری زبیر احمد بھی دہلی میں ایک بڑے لیڈر بن کر ابھر رہے ہیں ۔اہم شرکا میں انیل جین ، سید ناصر جاوید ، ثاقب خان ، اختر خان ، سلیم احمد انصاری ، حاجی ناظر انصاری ، حاجی اکرم ، حاجی آصف ترکی ، عادل سلمانی ، شاداب حسن ، آشیش شرما ، رضوان ادریسی ، کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کو مہاراشٹر میں بڑی کامیابی، مہاراشٹر سرکار نے رائے گڑھ ضلع میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کیلئے تین سو اڑتیس کروڑ روپے منظور کئے

Hamari Duniya

وقف (ترمیمی) بل 2024 مسلمانوں کے لیے نا قابل قبول: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

یہ ملک ہمارا ہے اوراس کی تعمیر وترقی کا کام بھی ہماری ذمہ داری ہے: توفیق اسلم خان

Hamari Duniya