September 8, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

اگر ڈونالڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس اپنے ملک ہندوستان میں الیکشن لڑتے تو……۔

واشنگٹن،03 نومبر: جیسے جیسے امریکا کا صدارتی انتخابات قریب آرہا ویسے دلچسپ بھی ہوتا جارہا ہے۔ صدارتی انتخابات کا اصل دنگل تو 5 نومبر کو ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس ہمارے ملک ہندوستان میں اپنی انتخابی مہم چلاتے تو کس طرح چلاتے مصنوعی ذہانت پر بنی ان کی تصاویر سامنے آگئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک آرٹسٹ نے مصنوعی ذہانت سے بنی ڈونلڈ ٹرمپ، کملا ہیرس اور سابق امریکی صدر بارک اوباما کی دلچسپ تصاویر شیئر کی ہیں۔

جس میں امریکی سیاستدانوں کو ہندوستانی کلچر کے رنگ میں ڈھال دیا گیا ہے۔

ایک تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم چلاتے مخصوص روایتی لباس کرتا پاجامہ اور سفری پہنے نظر آرہے ہیں، جس میں ان کے ہمراہ ایکس کے مالک ایلون مسک کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ سڑک پر جھاڑو لگاتے بھی نظر آرہے ہیں، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ان تصاویر میں کملا ہیرس کو بھی منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں وہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ کھڑی ہیں تو کہیں مخصوص دیہی انداز میں کھانا پکاتی نظر آرہی ہیں۔

Related posts

راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد بھوپندر سنگھ ہڈا غلام نبی آزاد پہنچ گئے۔۔

Hamari Duniya News

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت

Hamari Duniya

چین کا روسی فوج کے ساتھ مشق میں حصہ لینے کا اعلان

Hamari Duniya