29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

یوم سر سید کے موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ نیشنل سر سید ایکسی لینس اوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی، 18 اکتوبر: ملک کی ممتاز دانشگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے منعقد یوم سر سید 2024 پر غالب انسٹی ٹیوٹ کو نیشنل سر سید ایکسی لینس اوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد کو مومنٹو اور سند پیش کی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اس موقع پر کہا کہ میرے اور پوری اردو دنیا کے لیے یہ خوشی کا موقع ہے کہ ملک کی ایک معزز دانشگاہ جس نے ہر میدان میں اپنے تربیت یافتہ افراد کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، غالب انسٹی ٹیوٹ کو انعام پیش کر رہی ہے۔

غالب انسٹی ٹیوٹ ہرسال خود ادب اور ثقافتی خدمات کے لیے چھہ اہم افراد کی خدمت میں انعام پیش کرتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب یہ ادارہ ایک معزز ادارے سے خراج تحسین وصول کر رہا ہے۔میں اپنی اور ادارے کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، سر سید اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر شافع قدوائی، جیوری کے ممبران اور تمام یونیورسٹی کے عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں۔ آپ کی اس پذیرائی سے غالب انسٹی ٹیوٹ کو اور حوصلہ ملے گا۔

Related posts

انڈین یونین مسلم لیگ دہلی میں’انڈیا‘اتحاد کی حمایت کرے گی

Hamari Duniya

Ghalib Institute: غالب انسٹی ٹیوٹ سر سید اکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو، حکیم ارباب الدین صدر نامزد

Hamari Duniya