14 C
New York
اکتوبر 5, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

ڈھاکہ موتیہاری میں 62 عازمین حج کی ہوئی میڈیکل اسکریننگ اور ویکسی نیشن 

موتیہاری
15 تاریخ کو موتیہاری میں اسکریننگ اور ویکسینیشن کا ہوگا انعقاد
موتیہاری(ابو منزہ تیمی)، 12 فروری: حج کمیٹی آف انڈیا اور بہار اسٹیٹ حج کمیٹی، پٹنہ کی ہدایات پر جمعرات کو ڈھاکہ جامع مسجد میں میڈیکل اسکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں سفر حج پر جانے والے کل 62 عازمین حج کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی، ساتھ ہی انہیں دماغی بخار سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، اور پولیو کا خراک دیا گیا۔ ستر سال سے زائد عمر کے عازمین حج کو بھی انفلوئنزا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ٹیکہ کاری کیمپ کا معائنہ اے ڈی ایم محمد صبغت اللہ اور محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر محمد ساجد نے کیا۔ جناب ساجد نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 15 فروری کو موتیہاری جامع مسجد میں اسکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیمپ میں باقی تمام عازمین حج کی اسکریننگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ضلع سے کل 117 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ جامع مسجد ڈھاکہ کے امام مولانا نذر المبین ندوی، مسجد کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر شمیم ​​احمد، حج ٹرینر محمد زاہد قمر قاسمی، ریاستی حج انسپکٹر ڈاکٹر عقیل احمد، حسین اختر، حج معاون دفتر کے انچارج حاجی چنوں، ماسٹر حسن وغیرہ نے ڈھاکہ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔
اس موقع پر موجود عازمین حج میں ڈاکٹر صلاح الدین، اتواری سیٹھ، لاڈلے بابو، چندن بارہ باشندہ رضا الرحمن، مڑلی باشندہ محمد عبید الرحمن، محمد فیروز عالم، محمد مہرے عالم وغیرہ شامل تھے۔ ویکسینیشن کے عمل میں ڈھاکہ ریفرل ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پیوش کمار، ایس ایچ او افتخار اعظم، عرفان انصاری وغیرہم نے بھر پور تعاون پیش کیا۔ مذکورہ اطلاع  ایس ایچ آئی ڈاکٹر احمد نے دی۔

Related posts

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے بڑی راحت، اے پی سی آر کی قانونی مداخلت پر کھنڈوا میں 38 مکانات کے انہدام پر لگی عبوری روک

Hamari Duniya News

ریلائنس فاؤنڈیشن کے ہنر مندانہ اقدامات سے 1.8 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملا

Hamari Duniya News

سیوان میں زخمی طلبہ سے راہل گاندھی کی ملاقات، پولیس پر اے کے -47 سے بلا اشتعال فائرنگ اور ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام

Hamari Duniya News