نومبر 25, 2026
National قومی خبریںTop News

مہاکمبھ 2028 کی تیاریوں کے نام پر اجین میں مساجد، شاہی مقبرہ اور درجنوں مزارات منہدم، مسلم پرسنل لا بورڈ نے کی مذمت

بورڈ نے کہا: وقف ٹریبونل میں معاملہ زیرِ سماعت ہونے کے باوجود بلڈوزر چلایا گیا، متاثرین کو قانونی و اخلاقی تعاون فراہم کریں گے
نئی دہلی، 25 نومبر: مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں 2028 میں منعقد ہونے والے سمستھا مہاپرو (مہاکمبھ) کی تیاریوں کے نام پر قدیم مذہبی اور تاریخی عمارتوں کو منہدم کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اس کارروائی پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قانونی، غیر منصفانہ اور آئینِ ہند کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ بورڈ نے متاثرین کو ہر ممکن قانونی اور اخلاقی تعاون فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
بورڈ کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے 24 نومبر کو جاری بیان میں کہا کہ مہاکمبھ 2028 کے انتظامات کے نام پر تاریخی مساجد،اور مذہبی ورثے کو نقصان پہنچانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق 21 نومبر کو علی الصبح تقریباً پانچ بجے ریلوے انتظامیہ نے بھاری پولیس نفری اور نیم فوجی دستوں کی موجودگی میں مادھو نگر ریلوے اسٹیشن کے باہر واقع شاہی مقبرے، مسجد قلندری، ایک درجن سے زائد مزارات اور دیگر املاک کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردیا۔ بورڈ نے الزام لگایا ہے کہ یہ کارروائی نہایت عجلت میں اور قانونی تقاضوں کو نظرانداز کرتے ہوئے انجام دی گئی۔

Related posts

وزیر اعظم مودی کی بے نظیر سفارت کاری: چھ میں سے پانچ جی سی سی ممالک نے وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ ترین اعزازسے نوازا ہے

Hamari Duniya News

اب دہلی کے چاوڑی بازار میں عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، چار زخمی، وزیراعلیٰ کا تحقیقات کا حکم، کانگریس نے بی جے پی حکومت کو بنایا نشانہ

Hamari Duniya News

یوپی کانگریس میں بڑی تنظیمی تبدیلی، آرادھنا مشرا ’مونا‘ نئی ریاستی صدر مقرر، عمران مسعود کو ورکنگ پریزیڈنٹ کی ذمہ داری

Hamari Duniya News