3.6 C
New York
مارچ 28, 2026
Regional News علاقائی خبریں

مدرسہ ام سلمہ للبنات کا دو روزہ عظیم الشان اجلاس عام اختتام پذیر

ام سلمہ للبنات

ارریہ،07فروری: الحمدللہ مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیانیا ٹولہ کا سولہواں دو روزہ عظیم الشان اجلاس عام بتاریخ 5-6 فروری 2026 بڑے ہی آپ و تاب کے ساتھ منعقد ہوا اور بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا ۔ دو روزہ پروگرام میں ملک وبیرون ملک کے مایہ ناز علماءکرام تشریف لائے ان میں فضیلة الشیخ عبیداللہ الکافی المدنی، فضیلة الشیخ منظور عالم مدنی، نیپال ، فضیلة الشیخ ارشاد عالم مدنی ، فضیلة الشیخ حیات اللہ بردوانی، فضیلة الشیخ عبد الرحمن فیضی، فضیلة الشیخ نذر الحق فیضی ،فضیلة الشیخ خلیل الرحمٰن ازہری ، فضیلة الشیخ شمعون زکریا ، فضیلة الشیخ رستم امینی، فضیلة الشیخ سراج الدین مفتاحی ۔ قابل ذکر ہیں ۔ جبکہ نظامت کی ذمہ داری فضیلة الشیخ حفظ الرحمن سلفی اور فضیلة الشیخ عبدالحفیظ ندوی نے انجام دیا ۔

ام سلمہ

تمام مقررین نے مدرسہ ام سلمہ للبنات کا بنظر غائر معائنہ کیا اور اس کی تعمیر وترقی میں تمام اہل خیر حضرات کی توجہ مبذول کرائی اور تعلیم کی اہمیت و ضرورت، خاص کر کے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔ آخر میں چیئرمین مدرسہ ام سلمہ للبنات جناب حسین احمد سلفی نے تمام ائے علماءکرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی نیک دعاوں پر خوشی کا اظہار کیا اور ان تمام کی دینی خدمت کو قبول کرنے کی دعا کی ساتھ ہی ساتھ بچیوں کا سالانہ امتحان کا رزلٹ و تقسیم انعامات کا بھی پروگرام کیا گیا ثانویہ ثانیہ کے چھ بچیوں کا برقع پوشی کیا گیا ہے اور اگے کی تعلیم کو برقرار رکھنے کی بھی نصیحت کی گئی۔

اس تقسیم انعامات میں جناب قربان صاحب الحاج عبدالمنان صاحب محرم صاحب جمشید صاحب مفیض الدین سلفی صاحب حنیف فیضی صاحب عبدالحفیظ ندوی صاحب حافظ فیاض صاحب اور مولانا مرشد عالم قاسمی صاحب موجود رہے اسی کے ساتھ چھ شوال تک کی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

Related posts

ویژن 2026 کی جانب سے جامعہ نگر میں یتیم بچوں کے ساتھ خصوصی افطار

Hamari Duniya News

ایس آئی آر نوٹسوں کے تصفیہ کے لیے مدرسہ اشاعت الاسلام میں میگا کیمپ منعقد

Hamari Duniya News

قومی تعلیمی بیداری مہم کے تحت کشمیر میں کامیاب تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

Hamari Duniya News