1.1 C
New York
فروری 10, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

ناگرک وکاس کیندر کے کوآرڈینیٹرس کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

تیرہ نئےاین وی کے مراکز قائم کرنے کا اعلان

نئی دہلی، 10 فروری: ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے تحت ناگرک وکاس کیندر کے سینٹر کوآرڈینیٹرس کے لیے منعقد کی گئی تین روزہ تربیتی ورکشاپ ایچ ڈبلیو ایف دہلی ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ اس ورکشاپ میں ملک بھر سے آئے ہوئے 20 کوآرڈینیٹرس کے ساتھ سینئر مینجمنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لینا، آئندہ حکمتِ عملی تیار کرنا اور بین شعبہ جاتی تال میل کو مضبوط بناتے ہوئے این وی کے منصوبے کے سماجی اثرات میں اضافہ کرنا تھا۔

ورکشاپ میں این وی کے نیشنل کو آرڈینیٹرکاشف عبداللہ نے بتایا کہ کوآرڈینیٹرس نے دسمبر 2025 تک انجام دی گئی سرگرمیوں پر مشتمل تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سال 2026 کے لیے اپنے ایکشن پلان بھی پیش کیے، جن میں اہداف اور متوقع نتائج کی وضاحت کی گئی۔

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ایم ساجد نے کامیاب سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دینے اور انہیں مختصر ڈاکیومنٹریز میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ منصوبے کے اثرات کو مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے شفافیت اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے برادری وارمستفیدین کے اعداد و شمار، بالخصوص ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات تک رسائی کو اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔ تلنگانہ کے کوآرڈینیٹرس کو ضرورت مند علاقوں میں تقریباً 13 نئے این وی کے مراکز قائم کر کے سرگرمیوں کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی ترغیب دی گئی۔

جنرل سیکریٹری نے این وی کے منصوبے کو سماجی اعتبار سے نہایت اہم قرار دیا اور کوآرڈینیٹرس سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں پر توجہ مرکوز کریں، ضرورت مند مقامات کی نشاندہی کریں، کمزوریوں کو دور کریں اور وسیع تر سماجی شمولیت کو فروغ دیں۔

فیلڈ میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترین این وی کے سینٹر ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ پہلا انعام سلیم رشید انصاری ،پاکور، جھارکھنڈ دوسرا انعام محمد انس سید پور، بدایوں، اتر پردیش تیسرا انعام عبدالرؤف سوائی مادھوپور، راجستھان کا اعلان کیا گیا ۔

ورکشاپ کا اختتام این وی کے منصوبے کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لیے نچلی سطح پر نفاذ، بہتر تال میل اور مضبوط ابلاغ کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Related posts

انڈیگو نے ڈی جی سی اے کی سختی کے بعد گھریلو ہوائی اڈوں پر خالی کئے 717 سلاٹ

Hamari Duniya News

اقرا انٹرنیشنل اسکول کا سالانہ تعلیمی و ثقافتی پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد

Hamari Duniya News

بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر وزیراعظم نےکیا یاد، دنیا کو دیا عدم تشددکاپیغام

Hamari Duniya News