اگست 24, 2026
Business بزنسTop News

ریلائنس فاؤنڈیشن کی زیرقیادت 170 کروڑ کی ’شِکشا نیکسٹ‘ پہل کا آغاز

ریلائنس فاؤنڈیشن
 2029 تک 1.3 کروڑسے زیادہ بچوں کو اے آئی پر مبنی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف
گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک اینکر اور سینٹرل اسکوائر فاؤنڈیشن کے مینیجنگ پارٹنر ہوگا
نئی دہلی، 20 فروری۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی قیادت میں  170 کروڑ   روپے مالیتکی ملٹی پارٹنر ایجوکیشن پہل’ شکشا نیکسٹ‘ شروع  کی گئی ہے۔  استین سالہ اقدام کا مقصد 2029 تک ملک بھر کے 1.3 کروڑ سے زیادہ بچوں، خاص طور پر پسماندہ کمیونٹیز کے بچوں کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی معیاری سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ پہل نئی دہلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں شروع کی گئی۔ریلائنس فاؤنڈیشن  ’ شکشا نیکسٹ‘کا بانی اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن شریک اینکر پارٹنر ہے، جبکہ سینٹرل اسکوائر فاؤنڈیشن مینیجنگ پارٹنر کے طور پر پروگرام کے نفاذ کو مربوط کرے گی۔ مائیکل اینڈ سوسن ڈیل فاؤنڈیشن بھی اس اقدام کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ تعلیم میں اے آئی اور ٹیکنالوجی ایک ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے وژن کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔ انہوں نے اسے حکومت، سماج اور اداروں کی اجتماعی کوشش کی ایک مثال قرار دیا، اور  ایڈ ٹیک کو’ سب کا ایڈ ٹیک‘ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ریلائنس فاؤنڈیشن
ریلائنس فاؤنڈیشن نے کہا کہ اس کا وژن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک کے ہر بچے کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کا موقع ملے۔ گزشتہ دہائی کے دوران ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور 5G کی توسیع نے ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم تک رسائی کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔
اس اقدام کو تین بڑے پروگراموں کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔اسکلیکس ٹیک ای ڈی کے تحت، تصدیق شدہ  ایڈ ٹیک اور  اے آئی سلوشنز کو ریاستی تعلیمی نظام میں ضم کیا جائے گا۔ ایڈ ٹیک ایکسلریٹر اعلیٰ معیار کے حل کی ترقی اور توسیع میں معاونت کرے گا۔  وہیں ایڈ ٹیک اور  اے آئی انوویشن ہب ہندوستانی زبانوں اور متنوع سیکھنے کے سیاق و سباق کے مطابق اختراعات کی جانچ اور تصدیق کرے گا۔

Related posts

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل

Hamari Duniya News

آئی یو ایم ایل تمل ناڈو اسٹیٹ کمیٹی کی ڈی ایم کے سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے ساتھ پہلے دور کی بات چیت

Hamari Duniya News

سعودی وزارت داخلہ کا مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور

Hamari Duniya News