22.7 C
New York
اکتوبر 16, 2026
National قومی خبریںTop News

سپریم کورٹ کا  سی جے پی کے "لہرا دو ترنگا” یاترا پر روک لگانے سے انکار

نئی دہلی، 16 اکتوبر۔ سپریم کورٹ نے دہلی کے کناٹ پلیس میں آج ہونے والے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مظاہرے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی حکم جاری کر چکی ہے۔
وکیل اننت دیہادراے نے چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملہ پیش کرتے ہوئے سی جے پی کے مظاہرے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس مظاہرے سے دکانداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
اس پر چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ امید ہے کہ تمام لوگ سمجھ داری سے کام لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی دکانیں چلانے والے لوگ ان دنوں اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔ سپریم کورٹ جانتا ہے کہ ایسے حالات میں پورے خاندانوں کو کتنی پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس جوئے مالیا باگچی نے کہا کہ کسی کو مظاہرہ کرنا ہے، کسی کو مونگ پھلی فروخت کرنی ہے اور کسی کو امن و قانون کی صورت حال برقرار رکھنی ہے۔ یہ تمام معاملات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مظاہرے کی وجہ سے کاروبار کو نقصان پہنچتا ہے تو سپریم کورٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے گا۔ تاہم، فی الحال پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ آگے صورت حال کیا رخ اختیار کرتی ہے۔

Related posts

اے ایم پی نے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے ملک گیر یومِ آزادی مہم 2026 کا آغاز کیا

Hamari Duniya News

الیکشن کمیشن کے خلاف مارچ: راہل، پرینکا سمیت کئی اپوزیشن رہنما حراست میں، پولیس نے بسوں میں بٹھایا

Hamari Duniya News

اسرائیلی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق ایرانی فوج کے ترجمان کے دعویٰ سے دنیا میں کھلبلی

Hamari Duniya News