5.5 C
New York
اکتوبر 26, 2026
National قومی خبریںTop News

انصاف کی جیت، آٹھ سال پرانے معاملے میں راہل گاندھی بری، جانئے کیا ہے اصل معاملہ

نئی دہلی،26 اکتوبر (ہماری دنیا نیوز)۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے متعلق مبینہ قابل اعتراض بیان کے معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ اتر پردیش کے سلطان پور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے 26 اکتوبر 2026 کو ہتک عزت کے اس مقدمے میں راہل گاندھی کو بری کر دیا۔ یہ معاملہ سال 2018 کا ہے، جب کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران بنگلورو میں دیے گئے ایک بیان پر ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔

بی جے پی لیڈر وجے مشرا نے 4 اگست 2018 کو یہ شکایت درج کرائی تھی۔ ان کا الزام تھا کہ راہل گاندھی کے بیان سے امت شاہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت امت شاہ بی جے پی کے قومی صدر تھے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں فریقوں کی جانب سے قانونی دلائل پیش کیے گئے اور کئی برس تک یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت رہا۔

راہل گاندھی کے وکیل کاشی پرساد شکلا نے بتایا کہ اس معاملے میں سلطان پور کی خصوصی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے راہل گاندھی کو بری کردیا ہے۔

راہل گاندھی اس مقدمے میں 2023 میں عدالت میں پیش ہوئے تھے، جہاں بعد میں انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ مقدمے میں شکایت گزار کی جانب سے راہل گاندھی کے آواز کے نمونے کا موازنہ کرانے کی درخواست بھی دی گئی تھی، جسے نچلی عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستیں بھی اعلیٰ عدالتوں میں خارج ہوئیں۔

سلطان پور عدالت کے تازہ فیصلے کے بعد راہل گاندھی کو اس معاملے میں قانونی راحت مل گئی ہے۔ یہ مقدمہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی اختلافات کے پس منظر میں بھی اہمیت رکھتا تھا۔

 #RahulGandhi

#AmitShah

#SultanpurCourt

#Congress

#BJP

#راہل_گاندھی

#امت_شاہ

#ہماری_دنیا

Related posts

دلاسہ تو سب نے دیا مگر کام جمعیۃ علماء ہند نے کیا،  گھر کی چابیاں وصول کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین نے کہا کہ شکریہ

Hamari Duniya News

بہار کے ماڈل اسکولوں میں اردو کی ویکنسی صفر دکھانے سے محبان اردو میں شدید ناراضگی

Hamari Duniya News

انجمن ترقی اردو (دہلی) کے زیر اہتمام بہ اشتراک غالب انسٹی ٹیوٹ و غالب اکیڈمی، یوم غالب کا انعقاد

Hamari Duniya News