14 C
New York
اکتوبر 5, 2026
Business بزنسTop News

وزیر اعظم مودی نے  انڈیااے آئی امپیکٹ سمٹ میں جیو پویلین کا دورہ کیا

وزیر اعظم

نئی دہلی، 16 فروری۔وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس امپیکٹ سمٹ کے دوران  جیو کے اے آئی پویلین کا دورہ کیا۔ ا س دوران انہوں نے جیوکے تیار کردہ مختلف اے آئی پر مبنی ماڈلز اور حل کے بارے میں معلومات حاصل کی
وزیر اعظم نے جیو انٹیلی جنس، جیو سنسکرتی اے آئی،  جیو آروگیہ اے آئی، جیو شکشک اور جیو اے آئی ہوم جیسے ماڈلوں کو دیکھاا۔ ان ماڈلز کا مقصد بالترتیب انٹرپرائز انٹیلی جنس، ہندوستانی زبان اور ثقافتی مواد، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، تعلیمی حل، اور سمارٹ ہوم بیسڈاے آئی خصوصیات کو آسان بنانا ہے۔
اس موقع پر، ریلائنس   جیو انفوکوم لمیٹڈ کے چیئرمین آکاش امبانی نے وزیر اعظم کو کمپنی کی طرف سے تیار کیے جانے والے اے آئی ماحولیاتی نظام اور اس کے مختلف جہتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
جیو نے طویل عرصے سے ’اے آئی فار آل‘ کے تصور پر زور دیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے پہلے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے حقیقی فوائد کا احساس تب ہوتا ہے جب یہ بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچتی ہے۔ اس وژن کے مطابق، جیو ’اے آئی فار آل‘ کے وژن پر عمل پیرا ہے۔انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے متعدد ٹیک کمپنیاں اور پالیسی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے جیو پویلین کے دورے نے اے آئی فیلڈ میں نجی شعبے کے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

Related posts

’اردو ادب کا عصری منظر نامہ: اہمیت اور معنویت‘ پر قومی سمینار کاانعقاد

Hamari Duniya News

Australian Open :نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا میں رقم کی تاریخ، آسٹریلین اوپن میں لگائی فتوحات کی جھڑی

Hamari Duniya News

جامعہ کے رجسٹرار کی حمایت میں طلبہ متحد، جامعہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Hamari Duniya News