13.2 C
New York
مئی 24, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر روح پرور اجتماعات، فضائلِ صوم و عبادات پر مؤثر بیانات

رمضان المبارک

کیرانہ: 20فروری (عظمت اللہ خان )۔ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر شہر اور نواحی علاقوں کی مساجد میں روحانیت سے سرشار مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسلمانوں نے بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کرکے نمازِ جمعہ ادا کی، جب کہ مستحقین میں زکوٰۃ، صدقات اور عطیات تقسیم کیے گئے۔ امن و امان کے پیش نظر اہم مقامات پر پولیس فورس بھی تعینات رہی۔

مرکزی عبادت گاہ جامع مسجد کیرانہ میں خطبۂ جمعہ مولانا طاہر نے دیا اور نماز کی امامت فرمائی، جب کہ مدرسہ اشاعت الاسلام میں مولانا برکت اللہ امینی نے نماز جمعہ ادا کرائی اور رمضان المبارک کی فضیلت پر بصیرت افروز خطاب کیا۔

مولانا برکت اللہ امینی نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک دراصل تقویٰ، خود احتسابی اور اصلاحِ باطن کا مہینہ ہے، جس میں روزہ انسان کو صبر، برداشت اور اطاعتِ الٰہی کی اعلیٰ صفات سے آراستہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلا عذر روزہ نہیں رکھتے وہ یقیناً بڑے خسارے میں ہیں، جب کہ روزہ دار اور نمازوں کے پابند افراد اللہ تعالیٰ کے خصوصی انعامات کے مستحق بنتے ہیں، جن کا اجر دنیا و آخرت دونوں میں نصیب ہوگا۔

مولانا طاہر نے اپنے مختصر بیان میں نمازِ تراویح کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تراویح رمضان المبارک کی روح ہے، جو بندے کو قرآن سے جوڑ کر ایمان میں تازگی اور دلوں میں نور پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو تاکید کی کہ وہ پابندی کے ساتھ تراویح کا اہتمام کریں تاکہ اس بابرکت مہینے کی رحمتوں سے بھرپور فیض حاصل کرسکیں۔

Related posts

نئی دہلی میں 31  جنوری کو ہندوستان اورعرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ 

Hamari Duniya News

دلاسہ تو سب نے دیا مگر کام جمعیۃ علماء ہند نے کیا،  گھر کی چابیاں وصول کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین نے کہا کہ شکریہ

Hamari Duniya News

مدارسِ دینیہ قرآن و سنت کے محافظ : مولانا محمد مسلم قاسمی

Hamari Duniya News