-1 C
New York
مارچ 2, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

جعفرآباد میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے اٹھایا اہم قدم

زبیر چودھری

نئی دہلی، 03 مارچ: سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت جعفرآباد علاقے میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔جعفرآباد کے روڈ نمبر 66پر مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے ایک نئے بورویل کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس بورویل کے لگنے سے موج پور وارڈ کے کئی اہم محلوں میں پینے کے پانی کی سپلائی بہتر ہوگی۔ خاص طور پروجے محلہ،بجرنگ بلی محلہ،سبھاش محلہ کے کے مکینوں کو اس کا بڑا فائدہ پہنچے گا۔اس بورویل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آٹومیٹک پمپ نصب کیا گیا ہے۔ یہ پمپ اپنے مقررہ وقت پر خود بخود چل جائے گا، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ پانی کی تقسیم کا نظام بھی بہتر طریقے سے کام کر سکے گا۔

زبیر چودھری

افتتاح کے موقع پر میڈیا اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاکہ سیلم پور حلقے کے ہر گھر تک صاف پانی پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے ہم نے حکومت سے ۰۲ مزید نئے بورویل کی مانگ کی ہے تاکہ پورے حلقے میں پانی کی کوئی دقت نہ رہے۔ ہم ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جعفرآباد کے روڈ نمبر 66 پر یہ بورویل صرف ایک شروعات ہے۔ میں نے دہلی حکومت اور متعلقہ حکام سے سیلم پور اسمبلی حلقے کے مختلف حصوں کے لیے 20مزید نئے بورویلز کی فوری مانگ کی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ گرمیوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے ہی ان تمام مقامات پر کام مکمل کر لیا جائے جہاں پانی کی قلت کا اندیشہ ہے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے گرمیوں کے موسم میں ہونے والی پانی کی پریشانی سے مستقل نجات مل جائے گی۔اس موقع پرسیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید،ندیم احمد،ضرار احمد،سونی خان،شاداب حسن،فیروز انصاری،منموہن گرگ،ساجد علی چودھری،انصار خان،ذیشان خان،مقیم انصار ی،خالد خان، افسر خان،مظفر خان،محبوب ادریسی،یعقوب بھائی،راؤ نوید،فہیم خان،حاجی رئیس،ارشد انصاری،عمران خان اورحاجی زکریا بطور خاص موجود تھے۔

Related posts

مسلمانوں کی پستی و زوال کی اصل وجہ قرآن کی تعلیمات کو نظر اندازکرنا ہے

Hamari Duniya News

Afghanistan Blast : افغانستان میں چینی ریستوراں کے باہرخوفناک دھماکہ،ہلاکتیں

Hamari Duniya News

آئی یو ایم ایل تمل ناڈو اسٹیٹ کمیٹی کی ڈی ایم کے سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے ساتھ پہلے دور کی بات چیت

Hamari Duniya News