1.1 C
New York
فروری 10, 2026
Delhi دہلیSports کھیل

کھیل کود طلبہ میں نظم وضبط،اجتماعی شعور،باہمی تعاون اور مثبت مسابقہ جیسی اہم صفات پیدا کرتا ہے:پروفیسر سید شاہد علی

بزم طلبہ

کھیل کود کے مقابلے طلبہ کو مثبت،باوقار اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں: ڈاکٹرخورشید آفاق
بزم طلبہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے جامعہ میں دو روزہ اسپورٹس فیسٹ کا انعقاد
نئی دہلی 10فروری :”اسلامی تعلیمات انسان کی ہمہ جہت نشوونما پر زور دیتی ہیں، جس میں روحانی بالیدگی کے ساتھ جسمانی قوت اور صحت کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہے اور کھیل اسی توازن کو قائم رکھنے کا موثر ذریعہ ہے۔“ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید شاہد علی، سابق صدرشعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے نواب منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کمپلیکس میں بزم طلبہ کی جانب سے منعقد ”دو روزہ اسپورٹس فیسٹ“ کی تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ کھیل کود اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں نظم و ضبط، اجتماعی شعور، باہمی تعاون اور مثبت مسابقت جیسی اہم صفات پروان چڑھتی ہیں، جو ایک صالح اور متحرک معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہیں۔ ڈاکٹر خورشید آفاق،مشیر بزم طلبہ نے مقابلے میں شریک تمام طلبہ وطالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم تہذیب میں جسمانی مضبوطی اور ذہنی چستی کو انسان کی مجموعی صلاحیتوں کا لازمی حصہ سمجھا گیا ہے اور کھیل اس تصور کو عملی شکل دیتا ہے۔ اس طرح کے مقابلے تعلیمی ماحول کو متحرک بناتے ہیں اور طلبہ کو مثبت، باوقار اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں۔ بزم طلبہ کی جنرل سکریٹری خدیجہ نے بتایا کہ اس موقع پر رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، دوڑ، لانگ جمپ،ڈسکس تھرو،شارٹ پٹ،شطرنج اور والی بال وغیرہ کے مقابلے ہوئے اوران میں جامعہ کے مختلف شعبوں سے 150 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا،ان میں سے فاتحین کو میڈل،ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ڈسکس تھرو میں شمع،تبسم اور علما نے اور انس قریشی،دل محمد،محمد مصطفی دانیال نے بالترتیب اول دوم سوم انعام حاصل کیے۔شاٹ پٹ میں شمع،نمرہ خان،تسبیہ اوردل محمد،ضیاء الحق،انس قریشی نے انعام حاصل کیے۔لانگ جمپ میں نمرہ،سمکشا سنگھ،شمع اور فرحان،شاداب عالم،ضیاء الحق نے انعام حاصل کیے۔دوڑ میں فرح،رخسار،شفا اور محمدسعد،عبدالوہاب،محمد آصف نے انعام حاصل کیے۔ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن محمد وقاص،بی اے،شعبہ عربی نے حاصل کی۔اس موقع پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اساتذہ ڈاکٹرمحمد خالد خان،ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر انیس الرحمن،ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر محمد مسیح اللہ اورڈاکٹر ندیم سحر عنبریں کے علاوہ ایم اے اور بی اے کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اسپورٹس فیسٹ کے انعقاد میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ریسرچ اسکالرز محمد ثاقب، عبدالرازق نیز توقیر علی،محمد اسحق،صائمہ ناز،شمس الدین، ذوہیب،صبیحہ، اقراء،عمر،بلال،علما،نادلہ،عزیر، احسان،ہارون،فرح،طاہرہ، اقصی،مہک،نازیہ،ثنا،اقصیٰ عزیز، حبہ،سارہ، عبدالوہاب، عبدالرحمن وغیرہ کا اہم کردار رہا۔
تصویر: جامعہ اسلامک اسٹڈیز

Related posts

اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آر اور اے پی سی آر کا مشترکہ اجلاس

Hamari Duniya News

دہلی والوں کو ریکھا گپتا حکومت کا بڑا تحفہ، دہلی فوڈ سیکورٹی رولز نافذ

Hamari Duniya News

آئینِ ہند کی وفاداری ہی قومی ترقی اور ہم آہنگی کی ضمانت ہے:مولانا محمد اظہر مدنی

Hamari Duniya News