نومبر 10, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

مسلم ویلفیئرایسوسی ایشن میں سماجی اتحاد کے نعرے کے ساتھ توسیع

ممبئی،10 نومبر: سماج کو جوڑنے کی سوچ، ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم اور عوامی مفاد کے کاموں کو نئی رفتار دینے کے مقصد سے مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن نے صدرِ تنطیم سلیم سارنگ کی رہنمائی میں ریاستِ مہاراشٹر میں اپنی تنظیمی توسیع کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ نوی ممبئی واقع دفتر میں قومی صدر سلیم سارنگ کی صدارت میں منعقدہ تنظیمی اجلاس اور تقرری کی ایک باقار تقریب میں تنظیم کے مستقبل کے لائحہ عمل، توسیع اور سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پمپری چنچوڑ، پونے شہر اور ممبئی کے عہدیداران کی موجودگی میں تنظیم کو زمینی سطح پر مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

اس موقع پر تنظیم نے مختلف شعبوں اور سماج سے وابستہ فعال شخصیات کو اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے نئی تقرریوں کا اعلان کیا۔ ان میں شیوسینا ریاستِ مہاراشٹراتر بھارتیہ سنگھٹنا کے سابق صوبائی سکریٹری راجیش سنگھ کو مسلم۔ویلفئر مہاراشٹر کا صوبائی ترجمان، ممبئی میں سماجی سرگرمیوں میں فعال شخصیت، رمضان علی چودھری کو ممبئی صدر، جبکہ دھنگر سماج کی نمائندگی کرنے والے لھانبا بالاصاحب کرشنا ویدیہ کو دھنگر سیل کا ضلعی صدر، پمپری چنچوڑ، پونے مقرر کیا گیا۔

تنظیم میں نئی ذمہ داریوں کے تحت پانچ عہدیداران کی تقرری عمل میں آئی۔

 شری راجیش سنگھ – مہاراشٹر صوبائی ترجمان، رمضان علی چودھری – ممبئی صدر، لھانبا بالاصاحب کرشنا ویدیہ – دھنگر سیل ضلعی صدر، پمپری چنچوڑ، پونے، سلگر جاوید مولا علی – مہاراشٹر نائب صدر (انڈسٹری سیل)، افروز محمد چمکوڑے – 143-144 جنرل سکریٹری وارڈ، ممبئی۔

ان تقرریوں کے ذریعے ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ کسی بھی سماجی تنظیم کی اصل طاقت اس کی وسیع النظری اور تمام طبقات کی شمولیت میں مضمر ہوتی ہے۔ مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کسی ایک ذات یا مذہب تک محدود رہنے کے بجائے مختلف سماج کو ساتھ لے کر سماجی اتحاد، بھائی چارے اور ایک ہمہ گیر سماج کی تشکیل کے لیے سرگرم عمل ہے۔ دھنگر سماج کو تنظیم میں نمائندگی دینا بھی اسی سوچ و فکر کا حصہ ہے۔

مہاراشٹر صوبائی صدر (انڈسٹری سیل) شیخ لال نداف، پمپری چنچوڑ شہر صدر حافظ جاوید سلگر اور ممبئی کے عہدیداران کی قیادت میں نو منتخب عہدیداران کو تقرری نامے پیش کیے گئے۔ قومی صدر سلیم سارنگ نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی ذمہ داریوں کے ساتھ تنظیم کی سماجی سرگرمیوں کو مزید وسیع پیمانے پر آگے بڑھایا جائے گا اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں نئی توانائی کے ساتھ اپنا تعاون پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری صوفی محمد شفیق خان، خواتین صوبائی کارگزار صدر شمیم پٹھان، صوبائی صدر (ملازمت و روزگار رہنمائی شعبہ) جاوید اسماعیل عطار، ممبئی یوتھ کارگزار صدر عبدالشیخ، ممبرا سٹی صدر رفیق شیخ، یوتھ گرلز ممبئی صدر عائشہ جوہر علی انصاری، شاہجہاں جوہر علی انصاری (172 اسمبلی حلقہ خواتین صدر)، ادریس رشید سید (نگراں، دنڈوشی)، دنڈوشی اسمبلی حلقہ صدر ندیم شیخ اور پمپری چنچوڑ شہر یوتھ صدر مجمل شمشاد سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

Related posts

این سی پی یو ایل کی از سرِ نو تشکیل کی راہ ہموار، یو ڈی او کا اردو اکیڈمی کے قیام پر زور

Hamari Duniya News

ایشیائی کھیل 2026۔ پاکستان کو شکست دے کر بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Hamari Duniya News

جیو شیلڈ بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کی نگرانی کرے گا

Hamari Duniya News