24.2 C
New York
ستمبر 11, 2026
Delhi دہلیTop News

کانگریس اقلیتی شعبہ دہلی کے صدر حاجی عبدالواحد قریشی سے وفد کی خوشگوار ملاقات، سماجی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

مختلف علاقوں میں کانگریس کو مضبوط کرنے اور کارکنوں کو جوڑنے کے لیے جلد پروگرام منعقد کیے جائیں گے: حاجی عبدالواحد قریشی

نئی دہلی، نامہ نگار: دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر حاجی عبدالواحد قریشی سے ان کی رہائش گاہ پر ایک وفد نے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی تعلقات، سماجی مسائل، موجودہ سیاسی حالات اور مختلف معاشرتی امور سمیت متعدد اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں حاجی محمد فاضل انصاری، سینئر جرنلسٹ محمد غفران آفریدی، محمد شہباز عالم، کوثر علی (سوروپ نگر)، محمد جانثار، عبدالسلام، افسر حسین، رنجیت نگر سے ریحان ادریسی اور ذیشان سمیت دیگر احباب موجود تھے۔

ملاقات کے دوران شرکائے وفد نے مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی تعاون، بھائی چارے، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر خاص طور پر کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط کرنے اور کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر جوڑنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

حاجی عبدالواحد قریشی نے کہا کہ موجودہ وقت میں پارٹی کارکنوں کے درمیان بہتر رابطہ اور عوام سے مضبوط تعلق انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو مختلف علاقوں میں مزید فعال بنانے اور کارکنوں کو منظم کرنے کے لیے جلد ہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، تاکہ پارٹی کی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک وسعت دی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی مسائل کے حل اور عوامی حقوق کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ مختلف طبقات کے درمیان باہمی اتحاد، اخوت اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنا کر ہی معاشرے میں مثبت ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نے بھی کانگریس کو مضبوط بنانے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور پارٹی کارکنوں کے درمیان رابطہ بڑھانے کی ضرورت پر اپنے خیالات پیش کیے۔ محمد شہباز عالم اور محمد جانثار نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں نہ صرف باہمی روابط کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ مختلف طبقات کے درمیان اتحاد، اخوت اور مثبت مکالمے کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وفد کے ارکان نے حاجی عبدالواحد قریشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود وفد کو قیمتی وقت دیا اور نہایت خندہ پیشانی، محبت اور خلوص کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔

ملاقات کے اختتام پر آئندہ دنوں میں دہلی کے مختلف علاقوں میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط کرنے، کارکنوں کو جوڑنے اور تنظیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پروگرام منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار یادوں، باہمی احترام اور نیک تمناؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Related posts

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

راجستھان میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت، قرارداد منظور

Hamari Duniya News

قرآن کو دستورِ حیات بنانے سے ہی امت کی اصلاح ممکن: مولانا یامین

Hamari Duniya News