ستمبر 1, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

مسابقه برائے قرأت قرآن کریم و خطابت کا انعقاد

مسابقه برائے قرأت قرآن

فاطمہ اکیڈمی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے معلمین کو انعامات سے نوازا

نئی دہلی:30 اگست: آج فاطمہ اکیڈمی کے زیر اہتمام مسابقہ قرأت قرآن کریم و خطابت کا فائنل منعقد کیا گیا۔ اس مسابقہ میں دینیات منظم مکاتب برائے دہلی و این سی آر کے کل آٹھ سینٹرز میں زیر تعلیم جماعت پنجم کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ فنِ تجوید و خطابت کی ترویج و اشاعت کے مقصد سے منعقدہ اس تقریب کے بارے میں فاطمہ اکیڈمی کے صدر اعجاز نور نے بتایا کہ یہ مسابقہ کئی مراحل پر مشتمل تھا اور آج اس کا اختتام ہوا۔

پروگرام کا آغاز فاطمہ اکیڈمی کے طالبِ علم محمد حزیفہ بن اشرف کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ اس کے بعد دار ارقم کی طالبہ نوری بنت غیاث الدین نے نعت پیش کی اور فاطمہ اکیڈمی ہی کی عجوہ بنت اشرف نے سیرت النبی ﷺ پر بیان کیا۔ مسابقہ کی شروعات فرع اوّل قرأت قرآن کریم سے ہوئی۔ اس میں مساہم نے ٹوکن پر درج آیات کی تلاوت کی اور ان آیات پر مشتمل قواعد کے دو سوالوں کے جواب دیئے۔ فرع ثانی خطابت میں شرکاء کو اپنی تقریر پانچ منٹ میں مکمل کرنی تھی۔ سبھی سینٹرز کے بچوں نے عظمتِ قرآن سے لیکر استاذ کی عظمت جیسے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔فرع اوّل قرأت قرآن کریم و فرع ثانی خطابت میں طلباء و طالبات کو الگ الگ انعامات سے نوازا گیا۔

اس تقریب کی خصوصیت یہ رہی کہ نہ صرف طلباء بلکہ ان کے معلم یا معلمہ کو بھی انعامات دیئے گئے۔ فرع اوّل قرأت قرآن کریم برائے طلباء میں محمد ریان بن محمد جیلانی، محمد معاذ بن اظہار اور عائض بن فیصل نے بالترتیب اوّل، دوم و سوم پوزیشن حاصل کی۔ فرع ثانی یعنی خطابت میں محمد ارمان بن قمرالدین، ابو بکر بن محمد عامر اور حمزہ بن محمد عارف نے امتیازی مقام حاصل کیا۔ اسی طرح طالبات میں قرأت قرآن کریم میں مبشرہ بنت محمد مستقیم، زینب بنت محمد کلیم اور رہنما بنت محمد رضوان اوّل، دوم اور سوم پوزیشن پر رہیں جبکہ فرع خطابت میں عفیفہ بنت نعیم ، زینب بنت ضمیر احمد اور مہک بنت افضال کامیابی درج کی۔اس تقریب میں دینیات منظم مکاتب کے ناظم تعلیمات مفتی حسام الدین، مولانا غیور الحسن مظاہری اور مولانا محمد ارشاد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مولانا مفتی محمد زبیر قاسمی استاذ حدیث مدرسہ حسین بخش دہلی، مولانا قاری مستجاب احمد قاسمی استاذ شعبہ حفظ و تجوید منڈولی اور قاری محمد عثمان قاسمی امام و خطیب مسجد دری والی شاہ گنج دہلی نے طلباء کو کسوٹی پر پرکھا اور بعد ازاں اپنے تاثرأت بھی پیش کئے۔

مولانا مفتی محمد زبیر قاسمی نے بتایا کہ میں الحمدللہ اول تا آخر اس مسابقہ میں شریک رہا۔ تمام طلباء و طالبات نے بہت ہی اچھا کردار ادا کیابلکہ دلی بات یہ ہے کہ مجموعی طور پر کارگزاری بعض مدارس سے بھی اچھی تعلیم کا انداذہ ہوا، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ قاری محمد عثمان قاسمی نے کہا کہ مسابقہ دو فرع پر مشتمل تھاقرآن کریم اور خطابت ۔ تمام طلباء قابل مبارک باد ہیں اور اساتذہ بھی، ایک سے بڑھکر ایک تھا۔ خصوصی طور پر خطابت میں نمبر دینے میں بڑی دشواری پیش آئی۔ مولانا قاری مستجاب احمد قاسمی نے کہا کہ تمام طلباء نے بہت ہی عمدہ قرآن کریم پڑھا ، ادائیگی اور لہجہ کہ یہ سب ایک گھنٹے پڑھنے آنے والوں کی محنت، جس سے اساتذہ اور ذمہ داران کی محنت کا انداذہ ہوتا ہے۔

صبح نو بجے سے جاری یہ تقریب بعد ظہر اختتام پزیر ہوئی۔ اس پروگرام میں طلباء و طالبات کے والدین، معلمین اور دینیات منظم مکاتب کے صدر دلشاد عالم صاحب و دیگر ذمہ داران و معاونین کے علاوہ بڑی تعداد میں سماجی و مذہبی شخصیات و علاقہ کے معزز افراد نے شرکت کی اور مسابقہ کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

Related posts

امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحران میں مزید اضا فہ، سیکڑوں بحری جہاز پانچویں روز بھی پھنسے

Hamari Duniya News

کارپوریٹ اور خانگی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیس میں بے تحاشہ اضافہ،  حکومت کی خاموشی پر کےکویتا کا استفسار، قانون سازی کا پرزور مطالبہ

Hamari Duniya News

قومی ترانے سے متعلق گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس پر امیت مالویہ اور اشوک شریواستو کو قانونی نوٹس

Hamari Duniya News