اگست 10, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

بہتر تعلیمی فروغ سے ہی سماج کی ترقی ہوگی: ڈاکٹر خالد انور

Dr Khalid Anwar

بہار قانون ساز اسمبلی کی اقلیتی فلاح و بہبود کمیٹی کے صدر منتخب ہونے پر پر تپاک استقبال
جدیو کے ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کو مدارس کے اساتذہ نے اپنے مطالبات پر مبنی میمورنڈم سونپا
موتیہاری/بنجریا: (ابو ابان تیمی ہماری دنیا نیوز)۔

تعلیم ہمہ جہت ترقی کی کنجی ہے،تعلیم کے بغیر کامیاب زندگی کا تصور ممکن نہیں،مذکورہ باتیں ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے بنجریا بلاک کے تحت واقع مدرسہ بحر العلوم سسونیا میں منعقد استقبالیہ و عزت افزا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے تعلیم،سماجی بہبود اور طلبہ کے مستقبل کو لے کر اپنی ترجیحات ساجھا کرتے ہوئے کہا کہ سماج کی دایمی اور مستقل ترقی تعلیم کے بہتر فروغ سے ہی ممکن ہے،کیونکہ بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم سے ہی خود مختار با اختیار اور باشعور سماج کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے سر پرستوں اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کی ترجیحات میں اول نمبر پر تعلیم کو جگہ دیں،ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ بچوں کو بہتر تعلیم اور درست رہنمائی ملنے سے وہ مستقبل میں سماج اور ملک کی ترقی میں اہم کردار نبھا سکتے ہیں ۔ڈاکٹر انور نے مدارس کو بااختیار،خوشحال اور جدید بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں مدارس کے فارغین کا اہم رول رہا ہے ۔مدارس انسانیت کے کارخانے ہیں،یہاں کی خاک سے انساں بناءے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ مدارس کو مشکوک نگاہوں سے دیکھتے ہیں انہیں مدارس کی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے ۔

khalid Anwar

وہیں ضلع تعلیمی و تربیتی ادارہ (ڈایٹ) کے لکچرار ڈاکٹر فخرالدین علی احمد نے لرننگ آؤٹ کم/سیکھنے کے آموزشی ماحصل اور پروجیکٹ پر مبنی سیکھنے کے عمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منفی سوچ سے بچتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں،سماج کی صورت اور سیرت بدلنے کا یہی واحد نسخہ ہے ۔وہیں ضلع پریشد رکن انجینیر توصیف الرحمن نے کہا کہ ڈاکٹر خالد انور نے بے خوف اور سچی صحافت کے ساتھ ساتھ صحافت میں بھی اپنی منفرد پہچان بنائی ہے ۔بہار قانون ساز اسمبلی میں وہ اقلیتوں کی مضبوط آواز ہیں ۔تقریب کی صدارت ادارہ کے بانی حاجی عطاء الرحمن نے کی جبکہ نظامت کی ذمہ داری آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی کنوینر ڈاکٹر عقیل احمد نے بحسن و خوبی نبھائی ۔

تقریب کے اختتام پر معزز شخصیات اور مقامی اشخاص نے ڈاکٹر خالد انور صاحب کو بہار اسمبلی کونسل کی اقلیتی فلاح و بہبود کمیٹی کے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ۔عوام نے ان کی بہتر کارکردگی کے لیے دعائیں دیں ۔اس دوران مدارس اساتذہ کے ایک وفد نے مولانا طارق کی قیادت میں اپنے مطالبات پر مبنی میمورنڈم سونپا ۔

اس موقع پر جدیو لیڈر ڈاکٹر آصف حسین،محمد ضیاء الحق،پنچایت سمیتی رکن انصار الحق،سابق پنچایت سمیتی رکن عزیز الرحمن،محمد اسرار الحق،احسن ضیاء،محمد تحسین،ضیاء،صابر حسین،محمد قمر عالم،جدیو اقلیتی سیل کے ضلع سکریٹری قمر اعظم،آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے جواینٹ سکریٹری مہر عالم چمپارنی،تبریز مبین،ابوٹا کے خازن محمد فیروز عالم،میڈیا انچارج محمد اسرافیل،ڈاکٹر سمیر احمد،انجینیر سمیع نواز،ماسٹر امام الحق، ماسٹر محمد آصف, عتیق الرحمن وغیرہ موجود تھے ۔

Related posts

میوات مآب لنچنگ کے ملزم کی پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی خارج

Hamari Duniya News

ویژن 2026 کی جانب سے جامعہ نگر میں یتیم بچوں کے ساتھ خصوصی افطار

Hamari Duniya News

جامعہ عربیہ دار الفلاح میں عظیم الشان جلسۂ دستار بندی، اکابر علماء کے بصیرت افروز خطابات

Hamari Duniya News