اپریل 5, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

تعلیم سے انسان اور حیوان میں وجہ امتیاز: ایم ایل سی آفاق احمد

ایم ایل سی آفاق احمد

موتیہاری، 04 اپریل: تعلیم ہمہ جہت ترقی اور کامیابی و کامرانی کی کلید ہے ۔ تعلیم سے انسان اور حیوان کے درمیان وجہ امتیاز بھی ہے۔ ایسے میں سماج کے آخری فرد تک تعلیم کو پہچانا اساتذہ کی ذمہ داری ہے ۔ مذکورہ باتیں چھوڑا دانو ں بلاک کے اپگریڈیڈ سینئر سیکنڈری اسکول پکڑیا اُردو میں منعقد کنووکیشن کے دوران ایم ایل سی آفاق احمد نے کہی ۔

نرکٹیا اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے و بہار کے سابق وزیر قانون ڈاکٹر شمیم احمد نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی رسائی ہر چوکھٹ پر ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ غربت تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی بلکہ انسان کے لیے بلند ہمتی ضروری ہے۔

پروفیسر فخر الدین علی احمد نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے۔ آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے کنوینر ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ اساتذہ، طلباء اور والدین اس وقت اسکولی سسٹم کے تین مضبوط ستون کے طور پر کام کرتے ہیں۔ تاہم والدین سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ والدین کو اس بات پر پوری توجہ دینی چاہیے کہ ان کے بچے اسکول میں کیا پڑھتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر مقررین نے طلباء کو محنت سے مطالعہ کرنے کی ترغیب دی۔
موقع پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اسکول کی طالبہ نرگس رضیہ اور اس کی ہم جماعت نے استقبالیہ گیت سے حاضرین کو مسحور کیا۔ اس کے بعد انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو میڈلز، میمنٹوز اور اسناد سے نوازا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران سبکدوش ہونے والے بی ای او راکیش مشرا نے والدین سے اپنے بچوں کو باقاعدگی سے اسکول بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کے لیے تمام سہولیات دستیاب کرا رہی ہے ۔

ایم ایل سی آفاق احمد

انٹرمیڈیٹ میں کامرس ٹاپر محمد حماد، سائنس ٹاپر ممتا کماری، سازیہ خاتون، ناظمین رضیہ، مریم، آرٹس ٹاپر ثانیہ کوشل، سہانا خاتون، پوجا کماری اور میٹرک بورڈ کے امتحان میں ٹاپر راجا کمار، غزالہ پروین اور رضی اختر انصاری شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس مناسبت سے کوئز مقابلے میں ضلع سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم وکاس کمار کو بھی مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ آخر میں متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر مہتاب انصاری نے اظہار تشکر کرتے ہوئے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔

اس موقع پر اساتذہ میں حافظ محمد معراج الحق، محمد ظہیر الدین ،ونود کمار، اومشنکر کمار، اویناش کمار، رنوجے سنگھ یادیو، سرفراز نواز، غلام ربانی، پریم کشور کمار، محمد رضوان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سلیم کے علاوہ پونم کماری، نیہا لتا، پرینکا کماری، شمیمہ خاتون، ریحانہ خاتون، جیویش کمار، نغمہ کوثر، شگفتہ یاسمین، شبنم پروین، سرین صبا، رشی رنجن کمار، ستیش کمار، سمیہ خاتون، حاجی رفیع احمد، محمد شاہ وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

باہمی اُلفت و ہم آہنگی محض سماجی تقاضا نہیں بلکہ اخلاقی و دینی فریضہ ہے: مفتی اطہر شمسی

Hamari Duniya News

دہلی والوں کو ریکھا گپتا حکومت کا بڑا تحفہ، دہلی فوڈ سیکورٹی رولز نافذ

Hamari Duniya News

وزیر اعظم مودی کی بے نظیر سفارت کاری: چھ میں سے پانچ جی سی سی ممالک نے وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ ترین اعزازسے نوازا ہے

Hamari Duniya News