14.4 C
New York
اکتوبر 9, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

تعلیم کو عام کرنے والے ہیں سب سے زیادہ احترام کے حقدار، ڈی وی آر کانونٹ اسکول کا دوسرا جشن یوم تاسیس’درپن’ بحسن و خوبی اختتام پذیر

ڈی وی آر کانونٹ اسکول

فتح پور، 21 فروری: جہاں گیر نگر، ضلع فتح پور میں واقع دینی تربیت کے ساتھ عصری تعلیم دینے والے معروف اور منفرد ادارے ‘ڈی وی آر کانونٹ اسکول’ نے انتہائی جوش و خروش اور جذبہ و جنون کے ساتھ اپنا دوسرا جشن یوم تاسیس 15 فروری بروز اتوار منایا –

اس موقع پر طلبہ نے جہیز، موبائل کی لت اور شراب نوشی جیسی سماجی برائیوں کے بارے میں دلچسپ ڈرامے اور شاندار تقریریں پیش کیں، ساتھ ہی ایکشن شو کے ذریعے حب الوطنی کا پیغام بھی دیا –

تقریب کے مہمان خصوصی جناب طلحہ حنفی نے ڈی وی آر کانونٹ اسکول کے طلبہ کی حسن کارکردگی اور بہترین پیشکش پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا، اور اپنی تنظیم کی جانب سے بعض طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا بھی اعلان کیا ،جب کہ مہمان اعزازی جناب امانت رسول نے اپنی تقریر میں ڈی وی آر کانونٹ اسکول کے تعلیمی مشن کو قابل تقلید قرار دیا۔

ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر سید قمر الاسلام صاحب نے سال بھر بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی تین استانیوں محترمہ سنجیدہ صدیقی، محترمہ ماجدہ صدیقی اور محترمہ ثنا فاطمہ کو شیلڈ سے نوازا – اس بار جناب تیرتھ سونی کو بہترین گارجین کا خطاب دیا اور شال اوڑھا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی – اسکول کے نو منتخب پرنسپل جناب ظفر صدیقی نے ادارے کے تعلیمی نظریے اور نظام تربیت کی ستائش کی، ساتھ ہی پوری محنت اور لگن کے ساتھ اس ادارے کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کا عہد بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈی وی آر کانونٹ اسکول علاقۂ فتح پور کا اے ایم یو بننے کی راہ پر گامزن ہے – سرپرست ادارہ صاحب سجادہ حضور سید شاہ غوث میاں صاحب نے شال اوڑھا کر مہمانان گرامی کی عزت افزائی نیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام مندوبین اور شرکا کو شکریہ ادا کیا – اس پروگرام میں علاقے کے معززین میں جناب کلیم اللہ خان، جناب زبیر خان، ماسٹر دانش صدیقی، جناب نوشاد صدیقی، جناب متین خان ماسٹر ذاکر صاحب، اور راشد خان وغیرہ نے بطور خاص شرکت کی۔

Related posts

مصطفیٰ مسجد مرادآباد کے معاملے میں بڑی قانونی کامیابی، ایم ڈی اے نے نوٹس واپس لیا

Hamari Duniya News

آئینِ ہند کی وفاداری ہی قومی ترقی اور ہم آہنگی کی ضمانت ہے:مولانا محمد اظہر مدنی

Hamari Duniya News

گجرات یکساں سول کوڈ: آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

Hamari Duniya News