14.4 C
New York
اکتوبر 9, 2026
Regional News علاقائی خبریں

دعوؤں اور اعتراضات کے لیے اتوار کو خصوصی کیمپ منعقد ہوگا

کیرانہ:20فروری(عظمت اللہ خان)۔ ریاستی انتخابی کمیشن کی ہدایات کے مطابق خصوصی گہری نظرِ ثانی (ایس آئی آر) مہم کے تحت آئندہ اتوار 22 فروری کو کیرانہ اسمبلی حلقہ کے ہر بوتھ پر کیمپ منعقد کرکے دعوے اور اعتراضات وصول کیے جائیں گے۔

کیرانہ اسمبلی حلقہ نمبر 08 کی انتخابی رجسٹریشن افسر (ای آر او)/ایس ڈی ایم نِدھی بھاردواج نے بتایا کہ ریاستی انتخابی کمیشن کی جانب سے اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر) کا کام مکمل کرنے کے لیے 6 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ایس آئی آر سے متعلق دعوے اور اعتراضات حاصل کرنے کے لیے آئندہ اتوار 22 فروری کو اسمبلی کے ہر بوتھ پر خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر بوتھ لیول افسران صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک موجود رہیں گے اور فارم 06، 06 اے، 07 اور 08 سے متعلق ہر قسم کے دعوے اور اعتراضات وصول کریں گے، جب کہ شام 5 بجے تک موصولہ درخواستیں متعلقہ دفتر میں جمع کرائی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ رائے دہندگان سے مقررہ مدت کے اندر اپنے دعوے اور اعتراضات پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related posts

مدرسہ الصفہ للبنات کا کامیاب سالانہ مظاہرہ

Hamari Duniya News

جماعت اسلامی ہند نے یونین بجٹ 2026–27 کے لیے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کیں

Hamari Duniya News

جمعیۃ السنۃ التعلیمیۃ والخیریۃ، لکھنؤ کے زیر اہتمام کلیۃ الصدیقۃ الإسلامیۃ للبنات کی فارغات کو ردائے فضیلت اور معہد الفرقان لتحفیظ القرآن کے حفاظ کی دستار بندی کی باوقار تقریب اختتام پذیر

Hamari Duniya News