26.2 C
New York
اگست 21, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

ضلع شاملی کے عازمینِ حج کے لیے 17 فروری کو خصوصی ٹیکہ کاری کیمپ، 192 عازمین مستفید ہوں گے

ضلع شاملی

کیرانہ، 15فروری (عظمت اللہ خان)۔
ضلع شاملی کے چیف میڈیکل آفیسر کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق حج 2026 پر روانہ ہونے والے ضلع شاملی کے عازمینِ حج کی ٹیکہ کاری کے لیے 17 فروری کو صبح 10 بجے سے شام 4جے تک مدرسہ اشاعت الاسلام پانی پت روڈ کیرانہ میں خصوصی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ حکم نامہ ڈاکٹر پنکج بنسال، ڈاکٹر وپن کمار، ڈاکٹر میناکشی، فارماسسٹ محمد علی، اسٹاف نرسز نرملا، نریش شرما، سنجو اور رینا، وارڈ بوائے سریندر و رویندر اور چپراسی ساحل ویر کے نام جاری کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ عملے کو مقررہ وقت پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید برآں یہ حکم نامہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر اتر پردیش، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن، ایڈیشنل ڈائریکٹر سہارنپور منڈل، ضلع مجسٹریٹ شاملی، سی ایچ سی کیرانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ انتظامات میں تال میل برقرار رکھا جا سکے۔

حج ٹرینر حاجی ہاشم کے مطابق کیمپ کا افتتاح ایس ڈی ایم کیرانہ ندھی بھاردواج، کوتوالی انسپکٹر سمے پال اتری، ضلع بہبود افسر میتری رستوگی، ڈی آئی او کرن چودھری، ادھیکشک سی ایچ سی کیرانہ ڈاکٹر شلیندر چورسیا، اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی کے رکن کامران خان، ناظم مدرسہ اشاعت الاسلام مولانا برکت اللّٰہ امینی اور پترکار سنگٹھن کیرانہ کے صدر سدھیر چودھری کے ہاتھوں انجام پائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں مجموعی طور پر 192 عازمینِ حج کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ چیف میڈیکل آفیسر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ عازمین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام کو منظم انداز میں کامیاب بنایا جائے۔

Related posts

ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، صورتحال کو ایران اور خلیجی ممالک کے تصادم میں تبدیل ہونے سے روکنے کی امیر جماعت اسلامی ہند کی اپیل

Hamari Duniya News

الحاج رشید خان جمعدار کی یومِ سالگرہ پر عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد 

Hamari Duniya News

نئی دہلی میں 31  جنوری کو ہندوستان اورعرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ 

Hamari Duniya News