فروری 15, 2026
Regional News علاقائی خبریں

کیرانہ کے معروف طباخ کی نمایاں کامیابی، خلیل فریدی کو اول انعام ملنے پر خوشی کی لہر

شاملی/کیرانہ: 14فروری (عظمت اللہ خان)۔ کیرانہ کے معروف اور باصلاحیت طباخ خلیل فریدی نے شاملی میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں اول انعام حاصل کر کے اپنی مہارت کا لوہا منوا لیا اور کیرانہ کے طباخوں کا حوصلہ بھی بلند کیا۔ ان کی اس کامیابی پر شہر میں خوشی کی فضا ہے اور مختلف سماجی و تجارتی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

جمعہ کے روز شاملی کے ارجن فارم میں چاند مینار مسالے کی جانب سے کھانا تیار کرنے والے کاریگروں کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے بڑی تعداد میں کاریگروں اور مقامی تاجروں نے شرکت کی۔

تقریب کا سب سے اہم مرحلہ لکی ڈرا رہا، جو مکمل شفافیت کے ساتھ نکالا گیا۔ لکی ڈرا میں پہلے نمبر پر خلیل فریدی رہے جنہیں 21 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ دوسرے نمبر پر وسیم کو 11 ہزار روپے اور تیسرے نمبر پر صادق فریدی کو 5 ہزار 100 روپے نقد دے کر اعزاز بخشا گیا، جبکہ چوتھے نمبر پر کیرانہ کے اسلام سلمانی رہے۔

اس موقع پر چاند مینار مسالوں کے مالک امیت پاہوجا نے تمام کاریگروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاریگروں کی محنت اور مہارت ہی مسالوں کے اصل ذائقے کو نکھارتی ہے، اسی لیے یہ نشست ان کے اعزاز اور باہمی تبادلۂ خیال کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

تقریب کے دوران کیرانہ اور شاملی کے کاریگروں نے اپنے تجربات بیان کیے اور چاند مینار مسالوں کے معیار کی تعریف کی، جس سے محفل مزید یادگار بن گئی۔

Related posts

۔77ویں یوم جمہوریہ پر طبّی کانگریس کا 143 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

Hamari Duniya News

اردو صحافت چمک دمک کے بجائے قومی شعور کی بیداری کا آئینہ دار ہے: لئیق رضوی

Hamari Duniya News

دارالعلوم رحمانیہ سنگم وہار دہلی میں یک روزہ عظیم الشان جلسہ دستار بندی منعقد

Hamari Duniya News