4.1 C
New York
مارچ 5, 2026
Regional News علاقائی خبریں

الفلاح فاونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین کو صدمہ، والدہ کا انتقال

ذاکر

اعظم گڑھ،5مارچ (نامہ نگار)۔ مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین کی والدہ محترمہ کا گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔مرحومہ نیک سیرت،ملنسار اور سادہ طبیعت کی مالک تھیں۔پسماندگان میں چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ذاکر حسین تمام بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔لیکن کم عمری میں ہی انہوں نے سماجی خدمات کا ایک عظیم نیٹ ورک کھڑا کرکے یہ ثابت کیا کہ ان کی والدہ نے ان کی بہترین اور نیک انداز میں پرورش کی ہے۔

ذاکر حسین نے والدہ کے انتقال کے فوراً بعد رمضان ماہ میں ایک مریض کو خون عطیہ کیا۔اس موقع پر ذاکر حسین نے لوگوں سے اپنی والدہ کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔والد محمد حسین عرف پٹھن خان کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے۔

Related posts

اے ایم پی نے ممبئی میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں 25 سالہ روڈمیپ کے مرحلہ وار نفاذ کے خاکے کو پیش کیا

Hamari Duniya News

سفرِ عمرہ سے واپسی پر مولانا بلال بجرولوی کا روح پرور بیان، سعودی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین

Hamari Duniya News

جامعہ اسلامیہ اشاعت الاسلام کے سالانہ اجلاس میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

Hamari Duniya News