13.9 C
New York
مارچ 21, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

دینی وعصری تعلیم کا مثالی سنگم طیبہ کالج، اندور میں 2026 کے داخلے کا اعلان

دینی وعصری

اندور: دینی اقدار اور عصری تقاضوں کے حسین امتزاج کے لیے معروف تعلیمی ادارہ طیبہ کالج آف انٹیگریٹڈ اسٹڈیز، اندور نے تعلیمی سال 2026 کے لیے داخلوں کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے مطابق اس سال صرف ساتویں جماعت کامیابی سے مکمل کرنے والے لڑکوں کو آٹھویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا، جس کے لیے والدین اور سر پرستوں سے بروقت رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیبہ کالج گزشتہ بارہ برسوں سے دینی وعصری تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ جامعہ مركز الثقافۃ السنیہ، کیرالا کی ایک فعال شاخ ہے، جہاں کیرالا کے مؤثر اور جدید تعلیمی نظام کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔ یہاں تدریس کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت، کردار سازی اور عملی زندگی کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ادارے میں تعلیمی سرگرمیاں تجربہ کار اور مخلص اساتذہ کی نگرانی میں انجام پاتی ہیں۔ نظم وضبط، وقت کی پابندی اور مثبت تعلیمی ماحول طبیہ کالج کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں، جو طلبہ کو ایک با کردار اور با صلاحیت انسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق طیبہ کالج میں ایک ہی چھت کے نیچے آٹھ سالہ جامع نصاب کے تحت دینیات میں مکمل عالم کورس اور عصری تعلیم میں گریجویشن تک کی تعلیم قیام وطعام کے ساتھ بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ایڈوانس کمپیوٹر ٹریننگ، سوشل ٹریننگ، مختلف زبانوں کی تعلیم اور جسمانی تربیت بھی دی جاتی ہے، تا کہ وہ ہمہ جہت صلاحیتوں کے حامل بن سکیں۔ داخلے کے طریقہ کار سے متعلق بتایا گیا ہے کہ داخلہ تحریری اور تقریری امتحان کے ذریعے ہوگا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 مارچ مقرر کی گئی ہے، جبکہ انٹرویوز 4 اور 5 اپریل کو منعقد ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

9644006854 / 8604168868

Related posts

شدید حملوں اور سپریم لیڈر خامنہ ای کی موت کے بعد ایرانی قیادت کے اندرونی اختلافات منظرِ عام پر آنے لگے

Hamari Duniya News

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا بڑا دعویٰ

Hamari Duniya News

الـخیر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام قوم کی تعمیر میں خواتین کا کردار پر یومِ جمہوریہ کا خصوصی پروگرام منعقد

Hamari Duniya News