ستمبر 7, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا بڑا دعویٰ

ایران

تہران،08مارچ۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا اور امریکی تیل کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہ±رمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ٹینکر کو نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس کی فورسز نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم والے آئل ٹینکر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔


دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر ’آگ کی ندی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔حکام کے مطابق تیل کے بہاو کے سیوریج لائنوں میں داخل ہونے سے بعض علاقوں میں آگ پھیل گئی، جس سے شہری انفرااسٹرکچر اور ماحولیات کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

Related posts

جشنِ ادب ادبی میلے کے 15 سال مکمل، 21 سے 24 اگست تک چار روزہ ادبی و ثقافتی پروگرام

Hamari Duniya News

حکیم اجمل خاں کے 158ویں یومِ پیدائش پر تقریب کا انعقاد، ڈاکٹروں میں ایوارڈ تقسیم

Hamari Duniya News

جمعیۃ السنۃ التعلیمیۃ والخیریۃ، لکھنؤ کے زیر اہتمام کلیۃ الصدیقۃ الإسلامیۃ للبنات کی فارغات کو ردائے فضیلت اور معہد الفرقان لتحفیظ القرآن کے حفاظ کی دستار بندی کی باوقار تقریب اختتام پذیر

Hamari Duniya News